لاہور: پاکستان ویمنز انڈر 19 ٹیم نے چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگلہ دیش کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز 2-2 سے برابر کر دی۔
سیریز کا فیصلہ کن میچ جمعہ کے روز کاکسز بازار اکیڈمی گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا، جہاں دونوں ٹیمیں فائنل مقابلے میں آمنے سامنے ہوں گی۔
میچ کی بہترین کھلاڑی فضہ فیاض نے ہوئے کہا کہ جب وہ بیٹنگ کے لیے میدان میں آئیں تو انہوں نے ساتھی کھلاڑیوں کو یقین دلایا کہ یہ میچ پاکستان ہی جیتے گا اور وہ خود ٹیم کو فتح دلائیں گی۔
مزید پڑھیں: پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
کپتان ایمان نصیر نے گفتگو میں بتایا کہ ابتدائی اوورز میں چند وکٹیں گر جانے کے باعث دباؤ تھا، اس لیے 69 رنز کی شاندار پارٹنرشپ نہایت اہم ثابت ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ کراچی کیمپ میں اسی طرح کی مشکل صورتحال کے سناریو پر مبنی میچز کھیلنے کی وجہ سے ٹیم کو بھرپور اعتماد ملا اور میدان میں بہتر کارکردگی پیش کی گئی۔
سیریز کا پانچواں اور فیصلہ کن میچ اب دونوں ٹیموں کے درمیان ٹائٹل کے حصول کی آخری کوشش ہوگا۔




















