برینڈن ٹیلر وہ واحد کھلاڑی ہیں جنہوں نے پہلا آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2007 بھی کھیلا اور 2026 کے ایڈیشن میں بھی شرکت کی۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تاریخ میں کئی دلچسپ ریکارڈز سامنے آئے ہیں، جن میں پرانے اور نئے ٹورنامنٹس میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں اور ہیٹ ٹرکس کے حوالے سے اہم اعداد و شمار شامل ہیں۔
کرکٹ ریکارڈ کے مطابق برینڈن ٹیلر وہ واحد کھلاڑی ہیں جنہوں نے پہلا آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2007 بھی کھیلا اور 2026 کے ایڈیشن میں بھی شرکت کی۔ زمبابوے کے سابق کپتان نے 2007 میں آسٹریلیا کے خلاف یادگار اننگز کھیلی تھی جبکہ حالیہ ٹورنامنٹ میں عمان کے خلاف میچ کے دوران انجری کا شکار ہو گئے۔
مزید پڑھیں: عظمت اللہ کی آل راؤنڈ کارکردگی، افغانستان کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پہلی فتح
مردوں کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اب تک مجموعی طور پر 10 ہیٹ ٹرکس ہو چکی ہیں۔ پہلی ہیٹ ٹرک آسٹریلیا کے بریٹ لی نے 2007 میں بنگلہ دیش کے خلاف کی تھی، جبکہ حالیہ ایونٹ میں ویسٹ انڈیز کے روماریو شیفرڈ نے اسکاٹ لینڈ کے خلاف ہیٹ ٹرک مکمل کی۔
گزشتہ ٹورنامنٹ میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز نے دو الگ الگ ہیٹ ٹرکس کر کے منفرد اعزاز حاصل کیا، جبکہ آئرلینڈ کے کرٹس کیمفر نے 2021 میں نیدرلینڈز کے خلاف مسلسل چار گیندوں پر چار وکٹیں لے کر ایک نیا ریکارڈ قائم کیا۔
خواتین کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اب تک صرف ایک ہیٹ ٹرک ہوئی ہے جو انگلینڈ کی انیا شربسول نے 2018 میں جنوبی افریقہ کے خلاف کی تھی۔
ماہرین کے مطابق ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تیز رفتار کھیل کے باعث ایسے منفرد ریکارڈز شائقین کی دلچسپی میں مزید اضافہ کرتے رہتے ہیں۔


















