جونیئر ہاکی ورلڈکپ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 0-4 سے شکست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں جاری جونیئر ہاکی ورلڈکپ کے اپنے دوسرے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 0-4 سے شکست دے کر پہلی فتح حاصل کرلی۔
Full Time
FIH Hockey Men's Junior World Cup 2023 Kuala Lumpur, Malaysia#RisingStars #JWCMalaysia2023 pic.twitter.com/eEShi0yhMI— Asian Hockey Federation (@asia_hockey) December 7, 2023
پاکستان کے ارشد لیاقت نے شاندار ہیٹرک اسکور کی جبکہ کپتان حنان شاہد نے ایک گول اسکور کیا۔
نیوزی لینڈ کے خلاف فتح سے پاکستان جونیئر ہاکی ورلڈکپ میں اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرنے کی دوڑ میں برقرار ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کا نیدرلینڈز کے خلاف میچ 3-3 گولز سے برابر رہا تھا۔
قومی ٹیم ایونٹ میں اپنا آخری گروپ میچ بیلجیم کے خلاف 9 دسمبر کو کھیلے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News