
آزاد کشمیر انتخابات: وزیراعظم نے سیاسی روابط کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں آئندہ انتخابات کے پیشِ نظر سیاسی روابط اور انتخابی حکمت عملی کے لیے ایک 8 رکنی خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق اس کمیٹی کا مقصد آزاد کشمیر میں سیاسی جماعتوں اور مقامی قیادت کے ساتھ موثر رابطہ قائم کرنا اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی انتخابی حکمت عملی کو مربوط بنانا ہے۔







