
چیلسی نے پی ایس جی کو 0-3 سے شکست دے کر فیفا کلب ورلڈ کپ جیت لیا
چیلسی نے یورپی چیمپیئن پیرس سینٹ جرمن (پی ایس جی) کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-3 سے شکست دے کر پہلے 32 ٹیموں پر مشتمل فیفا کلب ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ یہ فائنل نیو جرسی کے مشہور میٹ لائف اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، جس میں 81,118 شائقین نے شرکت کی، جن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی شامل تھے۔ یورپی چیمپیئنز لیگ کے فاتح







