Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ویڈیو کالز کے لے ایک نیا ایپ متعارف

Now Reading:

ویڈیو کالز کے لے ایک نیا ایپ متعارف
فیس بک

فیس بک نے میسننجر کی ڈیسک ٹاپ ایپ متعارف کرادی ہے جس کا بنیادی مقصد لامحدود مفت گروپ ویڈیو کالز کی سہولت فراہم کرنا ہے۔

ونڈوز اور ایپل کے میک آپریٹنگ سسٹم پر کام کرنے والے کمپیوٹرز اور ڈیسک ٹاپ پر اس ایپ کو انسٹال کیا جاسکتا ہے جو موبائل ایپ سے جڑ جائے گی۔

مارچ میں فیس بک نے بتایا تھا کہ ڈیسک ٹاپ برائوزر پر اس کی میسنجر سروس میں آڈیو اور ویڈیو کالز استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد میں سو فیصد اضافہ ہوا ہے۔

اس نئی ڈیسک ٹاپ ایپ سے دوستوں اور رشتے داروں سے آڈیو اور ویڈیو کالز کرنا زیادہ آسان ہوجائے گا، کیونکہ برائوزر میں ٹیبز ڈھونڈنے کی زحمت نہیں کرنی ہوگی۔

مختلف کمپنیوں جیسے زوم اور سلیک کی جانب سے بھی ویڈیو چیٹ سروس کو زیادہ بہتر بنانے پر کام کیا جارہا ہے۔

Advertisement

زوم کی جانب سے صارفین سے وعدہ کیا گیا ہے کہ وہ سیکیورٹی ریویو پر نظرثانی کررہی ہے جبکہ سلیک نے مائیکرو سافٹ ٹیمز ویڈیو کال آپشن کو اپنی سروس کا حصہ بنایا۔

فیس بک میسنجر کی جانب سے دنیا بھر میں حکومتوں کے ساتھ مل کر کورونا وائرس کے حوالے سے افواہوں کی روک تھام کے لیے کام کیا جارہا ہے۔

اس مقصد کے لیے چیٹ بوٹس کی سہولت کے ساتھ ساتھ انفارمیشن ہب بھی متعارف کرایا گیا ہے۔

اس انفارمیشن ہب کا مقصد آن لائن غلط معلومات کو پھیلنے سے روکنا بھی ہے۔

میسنجر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اس ہب میں ایسے ذرائع صارفین کو فراہم کیے جائیں گے جن سے انہیں اپنے دوستوں، گھروالوں، دفتری ساتھیوں، طالبعلموں، اساتذہ اور دیگر سے گھر میں قرنطینہ کے دوران رابطے میں مدد دے سکیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سولر پینلز استعمال کرنے والوں کیلئے بڑی خبر آگئی
اسمارٹ فون خریدنے کے خواہشمند افراد کے لئے بڑی خوشخبری
ونڈوز 11 آپریٹنگ سسٹم میں بڑی تبدیلی
ایپل کا آن لائن ایونٹ کے انعقاد کا اعلان
گھر بیٹھے اپنے خراب آئی فون کی مرمت کیسے کریں؟ طریقہ جانیے
صارفین اب انٹرنیٹ کے بغیر بھی واٹس ایپ استعمال کرسکیں گے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر