Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

’کورونا سے ہونے والی اموات کے ایک تہائی حصے کا تعلق بھارت سے ہے‘

Now Reading:

’کورونا سے ہونے والی اموات کے ایک تہائی حصے کا تعلق بھارت سے ہے‘

عالمی ادارہ صحت کی جانب سے جاری ہونے والی نئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارت میں کووڈ-19 سے 47 لاکھ سے زائد افراد کی اموات ہوئی ہیں۔ یہ تعداد سرکاری اعداد و شمار سے تقریباً 10 گُنا زیادہ ہے۔

تاہم، بھارت کی جانب سے ان اعداد و شمار کو یہ کہتے ہوئے مسترد کردیا گیا ہے کہ ادارے کی پیمائش کا طریقہ کار ناقص ہے۔

نومبر 2020 میں ورلڈ مورٹیلِیٹی ڈیٹا سیٹ میں محققین نے بھارت میں حکام سے عالمی وباء کے سب ہونے والی اموات کی کُل تعداد کے متعلق معلومات مانگی۔

ڈیٹا سیٹ کی شریک خلاق سائنس دان اور عالمی ادارہ صحت کے ایڈوائزری گروپ کی ممبر ایریئل کارلِنسکی کے مطابق بھارت کے شماریاتی ادارے نے محققین کو کہا کہ ’وہ دستیاب نہیں ہیں۔‘

اضافی اموات کی پیمائش کا طریقہ کار یہ ہے کہ گزشتہ سالوں کی نسبت متواقع اموات سے کتنی زیادہ اموات ہو رہی ہیں۔

Advertisement

اگرچہ یہ کہنا مشکل ہے کہ ان میں سے کتنی اموات کووڈ سے ہوئی ہیں، ان کو بھی عالمی وباء سے ہونے والی اموات کی تعداد میں شامل کیا جاسکتا ہے۔

بھارت نے سرکاری سطح پر کورونا وائرس سے ہونےو الی اموات کی پانچ لاکھ سے زائد بتائی ہے۔

بھارت کے مطابق یکم جنوری 2020 سے 31 جنوری 2021 تک بھارت میں 4 لاکھ 81 ہزار اموات ہوئی۔

لیکن عالمی ادارہ صحت نے تعداد کا تخمینہ بتائی گئی تعداد سے تقریبا 10 گُنا زیادہ لگایا۔

ادارے کے مطابق عالمی سطح پر کورونا سے ہونے والی اموات کا ایک تہائی حصہ بھارت سے تعلق رکھتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایپل کا اپنے نئے آئی پیڈ پرو میں بہترین اولیڈ اسکرین متعارف کرانے کا اعلان
انٹرنیٹ صارفین کو شام کے وقت انٹرنیٹ استعمال کرنے میں مشکلات کیوں پیش آرہی ہیں؟ بڑی وجہ سامنے آ گئی
موبائل فون صارفین کیلئے بڑی خبر آگئی
واٹس ایپ کا اپنے صارفین کے لئے ایک اور بہترین فیچر متعارف
ٹوئٹر جلد یوٹیوب کے ٹکر کی ایپ متعارف کرائے گا
انٹرنیٹ استعمال کرنے والے صارفین کے لیے بُری خبر آگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر