Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

بڑی خوشخبری؛ یوٹیوب سے پیسے کمانا صارفین کیلئے زیادہ آسان ہوگیا

Now Reading:

بڑی خوشخبری؛ یوٹیوب سے پیسے کمانا صارفین کیلئے زیادہ آسان ہوگیا
یوٹیوب

بڑی خوشخبری؛ یوٹیوب سے پیسے کمانا صارفین کیلئے زیادہ آسان ہوگیا

یوٹیوب صارفین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے کیونکہ اب اس ایپ سے پیسے کمانا زیادہ آسان ہو گیا ہے۔

گوگل کی زیرملکیت ویڈیو سروس سے آمدنی کمانے کے خواہشمند افراد کے لیے یوٹیوب پارٹنر پروگرام وائے پی پی میں شمولیت کا عمل زیادہ آسان کیا جا رہا ہے۔

کمپنی کے مطابق وائے پی پی کا حصہ بننے کے خواہشمند افراد کو 500 سبسکرائبرز، گزشتہ 90 دن میں 3 پبلک ویڈیوز کی پوسٹنگ اور ایک سال میں طویل ویڈیو کے 3 ہزار گھنٹوں کے ویوز یا 30 لاکھ شارٹس ویوز جیسی شرائط پورا کرنا ہوں گی۔

شرائط پوری کرنے والے صارفین وائے پی پی پروگرام کا حصہ بننے کے لیے درخواست دے سکیں گے، جس کے بعد وہ آمدنی کے حصول کے مختلف ذرائع جیسے سپر تھینکس، سپر چیٹ، سپر اسٹیکرز اور چینل ممبر شپ تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔

اسی طرح صارفین اپنی مصنوعات کو یوٹیوب شاپنگ میں پروموٹ بھی کر سکیں گے۔

Advertisement

یوٹیوب کی جانب سے ابتدائی طور پر امریکا، برطانیہ، کینیڈا، تائیوان اور جنوبی کوریا کے صارفین کے لیے وائے پی پی کی شرائط کو نرم کیا گیا ہے۔

مگر کمپنی کا کہنا ہے کہ بہت جلد دیگر ممالک کے افراد کو بھی اس پروگرام کا حصہ بنایا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل یوٹیوب کے اس کریٹیر پروگرام کا حصہ بننے کے لیے ایک ہزار سبسکرائبرز کا ہونا ضروری تھا۔

اسی طرح ایک سال کے دوران طویل ویڈیوز کے 4 ہزار گھنٹوں کے ویوز یا ایک کروڑ شارٹس (مختصر ویڈیوز) ویوز  کی شرط پوری کرنا ہوتی تھی۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹوئٹر جلد یوٹیوب کے ٹکر کی ایپ متعارف کرائے گا
انٹرنیٹ استعمال کرنے والے صارفین کے لیے بُری خبر آگئی
مارک زکربرگ کو بڑا دھچکا لگ گیا
موبائل فونز کی قیمتوں میں حیرت انگیز کمی؛ کونسا ماڈل کتنا سستا ہوا؟
یوٹیوب صارفین کے لئے بُری خبر
سولر پینلز استعمال کرنے والوں کیلئے بڑی خبر آگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر