Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

یوٹیوب نے صارفین کو بہترین فیچرز کی نوید سنا دی

Now Reading:

یوٹیوب نے صارفین کو بہترین فیچرز کی نوید سنا دی

ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب نے اپنے صارفین کو بہترین فیچرز کی نوید سنا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق یوٹیوب کے مختصر ویڈیوز کے سیکشن یوٹیوب شارٹس نے کانٹینٹ بنانے والوں کے لیے نئے آلات متعارف کرانے کا اعلان کر دیا۔

متعارف کرائے جانے والے فیچرز میں سب سے اہم اضافہ ’کولیب‘ فیچر کا ہوگا جس کی مدد سے ’سائیڈ بائی سائیڈ فارمیٹ‘ پر کسی دوسری یوٹیوب ویڈیو یا دیگر شارٹ کے برابر میں شارٹ ریکارڈ کیا جاسکے گا۔

شارٹس کی جانب سے ایک اور فیچر متعارف کرایا جائے گا جو شارٹس فیڈ میں لائیو ویڈیوز کی جھلکیاں دِکھائے گا۔

صارفین جلد ہی اپنے شارٹس میں سوال و جواب کے اسٹِکر بھی شامل کر سکیں گے۔

Advertisement

پلیٹ فارم کی جانب سے کہا گیا کہ آئندہ چند ہفتوں میں ’ری کمپوزیشن ٹولز‘ کی آزمائش شروع کی جائے جس کو استعمال کرتے ہوئے صارفین یوٹیوب ویڈیوز کو باآسانی شارٹس میں بدل سکیں گے۔

یوٹیوب کی جانب سے کچھ عرصے میں شارٹس کے عوض دیے جانے والے معاوضے میں اضافہ کیا گیا ہے۔

کمپنی کے مطابق رواں برس دوسرے سہ ماہی میں 2 ارب لاگڈ اِن صارفین نے ہر ماہ یوٹیوب شارٹس دیکھے۔ 2022 میں یہ تعداد 1.5 ارب تھی۔

گزشتہ ماہ یوٹیوب نے کمپنی کے پارٹنر پروگرام کا حصہ بننے کے لیے لازم شرائط میں نرمی کی تھی۔

رواں سال فروری سے یوٹیوب نے تخلیق کاروں کو شارٹس پر چلنے والے اشتہارات کا معاوضہ بھی دینا شروع کیا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

Advertisement

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کریں  https://bit.ly/3Tv8a3P اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انٹرنیٹ استعمال کرنے والے صارفین کے لیے بُری خبر آگئی
مارک زکربرگ کو بڑا دھچکا لگ گیا
موبائل فونز کی قیمتوں میں حیرت انگیز کمی؛ کونسا ماڈل کتنا سستا ہوا؟
یوٹیوب صارفین کے لئے بُری خبر
سولر پینلز استعمال کرنے والوں کیلئے بڑی خبر آگئی
اسمارٹ فون خریدنے کے خواہشمند افراد کے لئے بڑی خوشخبری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر