Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

یوٹیوب نے طلباء کو خوشخبری سنادی

Now Reading:

یوٹیوب نے طلباء کو خوشخبری سنادی

ویڈیو پلیٹ فارم یوٹیوب نے طلباء کو خوشخبری سنادی ہے۔

تفصیلات کے مطابق معروف ویڈیو پلیٹ فارم یوٹیوب نے طلباء کی سہولت کیلئے تعلیمی ویڈیوز اور اسٹریم کو مزید مؤثر بنانے کیلئے اضافی معلومات اور تفصیلات کے نئے فیچرکی آزمائش شروع کردی ہے۔

   اس نئے فیچر کے تحت ویڈیوز میں شامل اہم ابواب اور ان کے پس منظر سے آگاہ کیا جائے گا تاکہ ویڈیو کو دیکھنے والے خاکوں، اضافی معلومات، ذیلی معلومات اور دیگر طریقوں سے بھی استفادہ کرسکیں۔

اس حوالے سے یوٹیوب نے کہا ہے کہ ہم تعلیمی اور تدریسی ویڈیوز کے لیے ایک نیا خودکار نظام کی آزمائش کررہے ہیں، جس میں تصاویر اور چھوٹی چھوٹی معلومات کی صورت میں ویڈیو کے اندر تفصیلات نمودار ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ ابھی تک انگلش کی کچھ ویڈیوز پر اس کی آزمائش کی جارہی، ان میں اسکولوں کا نصاب مثلاً حیاتیات، کیمیا اور دیگرموضوعات شامل ہیں۔ یہ آپشن موبائل ایپ کے لیے ہیں جو مخصوص بی ٹا ٹیسٹرز کے لیے ہے۔

Advertisement

یوٹیوب کا کہنا ہے کہ اس کا مقصد یہ ہے کہ تعلیمی ویڈیوز میں وضاحتی معلومات کے لیے صارفین کو الگ سے نیا صفحہ یا ونڈو نہیں کھولنی پڑے گی اور ویڈیو کے درمیان ہی مزید تفصیلات ظاہرہوجائیں گی۔ یوں تعلیمی ویڈیوز سے مزید فائدہ اٹھانا ممکن ہوگا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کریں  https://bit.ly/3Tv8a3P اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انٹرنیٹ استعمال کرنے والے صارفین کے لیے بُری خبر آگئی
مارک زکربرگ کو بڑا دھچکا لگ گیا
موبائل فونز کی قیمتوں میں حیرت انگیز کمی؛ کونسا ماڈل کتنا سستا ہوا؟
یوٹیوب صارفین کے لئے بُری خبر
سولر پینلز استعمال کرنے والوں کیلئے بڑی خبر آگئی
اسمارٹ فون خریدنے کے خواہشمند افراد کے لئے بڑی خوشخبری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر