Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

یوٹیوب صارفین کیلئے بڑی خوشخبری

Now Reading:

یوٹیوب صارفین کیلئے بڑی خوشخبری
یوٹیوب

یوٹیوب صارفین کیلئے بڑی خوشخبری

یوٹیوب صارفین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یوٹیوب نے صارفین کے لیے 36 نئے فیچرز اور ڈیزائن اپ ڈیٹس متعارف کرانے کا اعلان کر دیا ہے۔

متعارف کرائے جانے والے ان فیچرز کے بعد صارفین کو بہتر والیم کنٹرول، ویڈیو کی تلاش میں بہتری اور ویڈیو کو لائیک یا چینل کو سبسکرائب کرنے کا بہتر تجربے کا احساس ہو گا۔

یوٹیوب کی جانب سے اکاؤنٹ تفصیلات کے ساتھ نیا یوٹیوب اور صارف کی واچ ہسٹری کا بھی اضافہ کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ایک بلاگ پوسٹ میں یوٹیوب کے پروڈکٹ مینجمنٹ ڈائریکٹر میتھیو ڈربی نے کہا کہ سروس نے اسٹیبل والیم نامی نیا فیچر متعارف کرایا ہے جس کا مقصد ویڈیو دیکھتے وقت آواز میں باآسانی اتار چڑھاؤ ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ یہ سیٹنگ صارفین کے لیے جاری کی جا چکی ہے جس کو ویڈیو سیٹنگ مینو میں ایڈیشنل سیٹنگز میں اسٹیبل والیم کے طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔

کمپنی کے مطابق ویڈیو دیکھتے وقت دوسری ویڈیو کی تلاش کے عمل کو بھی آسان کیا گیا ہے جبکہ پورٹریٹ یا فل اسکرین موڈ میں ویڈیو دیکھتے وقت صارفین اسکرین کو دائیں جانب سے دبا کر رکھیں گے تو ویڈیو دُگنی رفتار سے چلنے لگے گی اور ایسا اس وقت تک ہو گا جب تک اسکرین کو چھوڑا نہ جائے۔

ویڈیو کے دوران تخلیق کار جب بھی ویڈیو لائیک کرنے یا چینل کو سبسکرائب کرنے کا کہے گا تب یہ بٹن واضح ہوں گے اور ویڈیو اپ لوڈ ہونے کے ابتدائی 24 گھنٹوں کے بعد صارفین ویڈیو اکاؤنٹس اپ ڈیٹ دیکھ سکیں گے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کریں  https://bit.ly/3Tv8a3P اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انٹرنیٹ استعمال کرنے والے صارفین کے لیے بُری خبر آگئی
مارک زکربرگ کو بڑا دھچکا لگ گیا
موبائل فونز کی قیمتوں میں حیرت انگیز کمی؛ کونسا ماڈل کتنا سستا ہوا؟
یوٹیوب صارفین کے لئے بُری خبر
سولر پینلز استعمال کرنے والوں کیلئے بڑی خبر آگئی
اسمارٹ فون خریدنے کے خواہشمند افراد کے لئے بڑی خوشخبری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر