Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

گوگل میپس کا ایسا بہترین فیچر جو بیشتر افراد نظر انداز کر دیتے ہیں

Now Reading:

گوگل میپس کا ایسا بہترین فیچر جو بیشتر افراد نظر انداز کر دیتے ہیں

گوگل نے اپنی مقبول سروس میپس میں ایک دلچسپ فیچر کا اضافہ کردیا ہے۔

گوگل میپس میں آپ اپنے پیاروں کے ساتھ لائیو لوکیشن شیئر کرسکتے ہیں تاکہ وہ آپ کے حوالے سے فکرمند مت ہوں۔

یہ واٹس ایپ اور ٹیلی گرام جیسی میسجنگ ایپس میں موجود لائیو لوکیشن ٹریکنگ جیسا ہی فیچر ہے مگر گوگل میپس میں زیادہ بہتر طریقے سے کام کرتا ہے۔

بس آپ کو اور آپ کے دوست یا رشتے دار کو ایک دوسرے کو لائیو لوکیشن ٹریکنگ کی اجازت دینا ہوتی ہے۔

لوکیشن ٹریکنگ کے ساتھ ساتھ آپ ڈیوائس کے بیٹری لیول، چارجنگ پر لگے ہونے یا پہنچنے کے ممکنہ وقت جیسی تفصیلات بھی جان سکتے ہیں۔

Advertisement

اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے فون میں گوگل میپس کو اوپن کریں اور پروفائل پکچر پر کلک کرکے وہاں لوکیشن شیئرنگ آپشن کا انتخاب کریں اور پھر شیئر لوکیشن بٹن پر کلک کریں۔

ایسا کرنے کے بعد ایک نئی ونڈو اوپن ہوگی جہاں آپ ان افراد کا انتخاب کرسکیں گے جن سے لوکیشن شیئر کرنا چاہتے ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ آپ اس لنک کو دیگر افراد سے شیئر بھی کر سکیں گے۔

ایک بار لوکیشن شیئر کرنے کے بعد رشتے داروں یا دوستوں کو لائیو اپ ڈیٹ ملے گی کہ آپ اس وقت کہاں موجود ہیں، لوکیشن شیئرنگ کے لیے مخصوص وقت جیسے ایک، 2 یا 24 گھنٹے کا تعین کرنا بھی ممکن ہے۔

اگر آپ لوکیشن ٹریکنگ روکنا چاہے تو شیئرنگ لنک آپشن میں جاکر اسٹاپ بٹن پر کلک کر دیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایلون مسک نے ایکس (ٹوئٹر) میں ایک اور بڑی تبدیلی کردی
کونسی موبائل فون ایپلی کیشن سیکیورٹی کیلئے خطرہ ہے؟
فیس بک صارفین کے لئے تشویشناک خبر
ٹک ٹاک اپنے صارفین کے لئے بہترین فیچر متعارف کروانے کو تیار
واٹس ایپ نے صارفین کی بڑی مشکل آسان کر دی
چیٹ جی پی ٹی کے نئے 4 ماڈل کے آڈیو،و یڈیو میں انسانی احساسات شامل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر