Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

واٹس ایپ صارفین کے لئے بڑی خوشخبری

Now Reading:

واٹس ایپ صارفین کے لئے بڑی خوشخبری

واٹس ایپ میں کیا تبدیلی ہونے جارہی ہے؟

دنیا کی سب سے زیادہ استعمال ہونے والی سماجی رابطے کی ایپلی کیشن واٹس ایپ کے صارفین کے لئے بڑی خوشخبری آ گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق میٹا کی جانب سے واٹس ایپ چینلز کے لیے 2024 کی پہلی بڑی اپ ڈیٹ کی گئی ہے۔

واٹس ایپ چینلز کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے میٹا نے اس میں مزید فیچرز کا اضافہ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

میٹا نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ واٹس ایپ چینلز میں وائس نوٹس، پولز اور اضافی ایڈمنز جیسے فیچرز کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔

اب واٹس ایپ چینلز چلانے والے اپنے فالوورز کے ساتھ وائس اپ ڈیٹس شیئر کر سکیں گے جس سے انگیج منٹ میں اضافہ ہوگا۔

Advertisement

کمپنی کے مطابق واٹس ایپ صارفین کی جانب سے روزانہ 7 ارب وائس میسجز بھیجے جاتے ہیں۔

اسی طرح واٹس ایپ چینلز میں مختلف موضوعات پر پولز کرانے کے آپشن کا اضافہ بھی کیا جا رہا ہے۔

ابھی چینلز میں صارفین صرف ایموجیز کے ذریعے ہی اپنے ردعمل کا اظہار کر سکتے ہیں۔

ایک اور نیا فیچر چینل اپ ڈیٹس کو واٹس ایپ اسٹیٹس میں شیئر کرنے کا ہے، اس فیچر سے چینل ایڈمنز کو اپنے چینل کو مقبول کرنے میں مدد ملے گی۔

میٹا کے مطابق اب ایک چینل کو چلانے کے لیے 15 ایڈمنز کو ایڈ کرنا ممکن ہوگا جس سے صارفین کے ساتھ اپ ڈیٹس کو شیئر کرنے کا عمل زیادہ تیز ہو جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایلون مسک نے ایکس (ٹوئٹر) میں ایک اور بڑی تبدیلی کردی
کونسی موبائل فون ایپلی کیشن سیکیورٹی کیلئے خطرہ ہے؟
فیس بک صارفین کے لئے تشویشناک خبر
ٹک ٹاک اپنے صارفین کے لئے بہترین فیچر متعارف کروانے کو تیار
واٹس ایپ نے صارفین کی بڑی مشکل آسان کر دی
چیٹ جی پی ٹی کے نئے 4 ماڈل کے آڈیو،و یڈیو میں انسانی احساسات شامل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر