Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان کی پہلی چاند گاڑی کا نام بانی پاکستان سے منسوب

پاکستان کی پہلی چاند گاڑی کا نام تجویز کرنے کے لیے سپارکو نے ملک گیر مقابلہ منعقد کیا جس میں 4 ہزار سے زیادہ تجاویز موصول ہوئیں

پاکستان کی پہلی چاند گاڑی کا نام بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح سے منسوب کرتے ہوئے جناح 1 رکھ دیا گیا۔

قومی خلائی ادارے سپارکو ہیڈکوارٹرز میں چاند گاڑی کے نام کی رونمائی کی خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں چاند گاڑی کے نام کا اعلان کیا گیا۔

پاکستان کی پہلی چاند گاڑی کا نام تجویز کرنے کے لیے سپارکو نے ملک گیر مقابلہ منعقد کیا جس میں 4 ہزار سے زیادہ تجاویز موصول ہوئیں جبکہ منتخب کردہ نام مقابلے کے 9 شرکا نے تجویز کیا اس طرح جناح 1 کا نام تجویز کرنے کے مقابلے کے فاتح طیب کریم قرار پائے۔

چیئرمین سپارکو یوسف خان نے اس موقع پر کہا کہ جناح 1 چاند کے جنوبی قطب پر ایک گڑھے میں لینڈ کرے گی جبکہ اس کے ورکنگ ڈیز ہمارے لیے بہت اہمیت کے حامل ہوں گے۔

چیئرمین سپارکو نے کہا کہ چاند گاڑی کا نام تجویز کرنے کے لیے 4 ہزار سے زیادہ افراد کو خود رجسٹر کروانا بہت حوصلہ افزا رہا۔