Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

حمزہ عباسی کا ترک صدر کی آمد پر پیغام

Now Reading:

حمزہ عباسی کا ترک صدر کی آمد پر پیغام

پاکستان شوبزانڈسٹری کوحال ہی میں خیربادکہنے والے اداکارحمزہ علی عباسی نے ترک صدررجب طیب اردوان کی پاکستان آمد کےموقع پرکہا ہےکہ خدا ترکی اور پاکستان کو آباد رکھے۔

تفصیلات کے مطابق حمزہ عباسی نے ٹویٹرپرتصویر وزیراعظم عمران خان اورترک صدرکی تصویرشئیر کرتےہوئے لکھا کہ ’’پاک ترک دوستی اس حقیقت کی بہترین اور اعلیٰ مثال ہے کہ تمام مسلمان آپس میں بھائی بھائی ہیں۔ مجھے ترک صدر اور عمران خان سے بہت امیدیں ہیں۔ خدا انہیں اپنے کام میں مخلص رکھے، ان کی رہنمائی اور مدد کرے۔ خدا ترکی اور پاکستان کو آباد رکھے۔‘‘

واضح رہے کہ ترک صدر رجب طیب اردوان 2 روزہ دورے پرپاکستان میں موجود ہیں۔ ترک صدرنے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خاطب کے دوران پاکستانیوں کے دل چھولیےاورپوری دنیا کو پاک ترک دوستی کے حوالے سے مضبوط پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو بھرپور تعاون اور حمایت کا یقین دلاتا ہوں۔ ہم پاکستانیوں سے محبت نہیں کریں گے تو کس سے کریں ہمارا پاکستان کے ساتھ دل کا رشتہ ہے۔

ترک صدر نے کہا ہے کہ ترک پاکستان تعلقات سب کے لئے قابل رشک ہیں، پاکستان آکرلگتا ہے اپنےگھرمیں ہی ہوں۔

پارلیمنٹ کے اجلاس سے ترک صدر رجب طیب اردوان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محترم ایوان کو سلام پیش کرتا ہوں، مشترکہ اجلاس سے خطاب باعث فخر ہے، خطاب کا موقع فراہم کرنے پر شکر گزار ہوں۔

ترک صدر نے کہا کہ پرتپاک استقبال اور مہمان نوازی پر پاکستان کا شکرگزار ہوں، پاکستان اور ترکی کے تعلقات مذہب اور ثقافت پر مشتمل ہیں، دونوں ملکوں کی قیادت کو یک جا کرنے پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں، ترک قوم کی جدوجہد کے وقت لاہور میں حمایتی جلسوں کو ہم نہیں بھول سکتے، عوام نے اپنا پیٹ کاٹ کر ترک عوام کی مدد کی، لاہور جلسے میں علامہ اقبال نے بھی خطاب کیا، پاکستان کے شاعر علامہ اقبال ترک عوام کے لیے انتہائی قابل احترام ہیں، کشمیر ہمارے لیے اسی طرح ہے جیسے آپ کے لیے، ہم آپ سے محبت نہیں کریں گے تو کس سے کریں گے، پاکستان کی کامیابی ترکی کی کامیابی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
گرمی کی شدت سے پریشان شخص کا انوکھا کارنامہ، ویڈیو وائرل
ثانیہ مرزا نے ذہنی سکون کا راز بتا دیا
مصنوعی ذہانت کے استعمال کیساتھ بڑھتی ہوئی گرمی کا توڑ متعارف
لیبر ڈے پر گوگل ڈوڈل مزدوروں کی محنت کیلئے وقف
اساتذہ اور طلباء کے درمیان جذباتی منظر کی ویڈیو وائرل
بھارتی شہری کا روبوٹ سے شادی کرنے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر