Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

گوگل آپ کا کس نوعیت کا ڈیٹا اپنے پاس محفوظ کرتا ہے؟ تہلکہ خیز انکشاف

Now Reading:

گوگل آپ کا کس نوعیت کا ڈیٹا اپنے پاس محفوظ کرتا ہے؟ تہلکہ خیز انکشاف

یہ بات تو ہم سب ہی جانتے ہیں کہ جب گوگل پر آئی ڈی بنائی جاتی ہے تو گوگل اپنے پاس صارفین کا ڈیٹا مخفوظ کرلیتا ہے۔

لیکن کیا آپ اس بات سے واقف ہیں کہ گوگل اسکے علاوہ آپ کا کون سا ڈیٹا اپنے پاس مخفوظ کرلیتا ہے؟

اگر نہیں تو آج کا آرٹیکل آپ کے بہت کام آسکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ گوگل اگرچہ صارفین کا تمام ڈیٹا اپنے پاس محفوظ رکھتا ہے تاہم ایک ویب سائٹ ایسی ہے جہاں صارفین گوگل کی طرف سے محفوظ کردہ ڈیٹا دیکھ سکتے ہیں اور نہ صرف اسے ڈیلیٹ کر سکتے ہیں بلکہ وہاں سے اس کی سیٹنگز بھی تبدیل کر سکتے ہیں۔

اس ویب سائٹ تک آپ اپنے گوگل اکاﺅنٹ کے ذریعے بھی رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

Advertisement

اس مقصد کے لیے آپ کو اپنا گوگل اکاﺅنٹ براﺅزر میں سائن ان کرنا ہو گا اور پھراپنی پروفائل پکچر پر کلک کرکے اپنے گوگل اکاﺅنٹ میں جانا ہو گا۔ یہاں آپ کو ’مینیج یور گوگل اکاﺅنٹ‘ (Manage your Google Account)منتخب کرکے ’ڈیٹا اینڈ پرسنلائزیشن‘ (Data & personalization)کے آپشن میں جانا ہو گا۔

یہاں آپ کو آپ کا وہ تمام ڈیٹا نظر آ جائے گا جو گوگل نے اپنے پاس محفوظ کر رکھا ہے۔ یہاں آپ کی یوٹیوب واچ اینڈ سرچ ہسٹری بھی ہو گی اور میپس ٹائم لائن بھی۔

اگر آپ اسکرول کرتے ہوئے نیچے جائیں گے تو آپ کو ’ڈاﺅن لوڈ‘ یا ’ڈیلیٹ یور ڈیٹا‘ کے آپشن نظر آئیں گے۔

یہاں سے آپ اپنے ڈیٹا کی فائل ڈاﺅن لوڈ کر سکتے ہیں اور اپنا ڈیٹا ڈیلیٹ بھی کر سکتے ہیں۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ گوگل آپ کا ڈیٹا محفوظ نہ کرے تو اس کے لئے آپ کو ’ڈیٹا اینڈ پرائیویسی‘ میں جا کر ’مائی ایکٹیویٹی‘ (My Activity)کے آپشن میں جانا ہو گا۔یہاں ’ویب اینڈ ایپ ایکٹیویٹی‘ (Web & App activity)میں جا کر اسے ’آف‘ کر دیں۔ یہاں سے آپ اپنی لوکیشن ہسٹری اور یوٹیوب ہسٹری کو بھی ’آف‘ کر سکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کہاں ہوگی؟
لائیو شو کے دوران ٹی وی اینکر بےہوش، ویڈیو وائرل
بلبلے کے اندر کیوبک پزل کو حل کرنے کا نیا ریکارڈ قائم
اداس ہیں تو چھٹی کرلیں، کام اور زندگی میں توازن کیلئے نئی چھٹیاں متعارف
شاہ رخ خان کے کس عمل نے سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لیے؟ دیکھیں ویڈیو
پیسہ اور شہرت اہم نہیں ہیں، ثانیہ مرزا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر