Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پنجاب اور بلوچستان میں بارش کاامکان

Now Reading:

پنجاب اور بلوچستان میں بارش کاامکان
pakistan-winter

شمال مغربی بلو چستان جبکہ بالائی خیبرپختونخوا کے پہاڑی علا قوں، کشمیر، گلگت بلتستان اور جنوبی پنجاب میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

 محکمہ مو سمیات کے مطابق پنجاب اور بالائی سندھ  کے بیشتر علاقوں میں دھند متوقع ہےجبکہ ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم خشک اور سر د رہے گا۔

پنجاب ، دھند میں اضافہ، موٹروے جزوی بند

بلوچستان کے شہر کو ئٹہ، قلعہ عبد اللہ، نوشکی، مسلم باغ، چمن، چاغی اور ژوب میں بھی چند مقامات پر بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

Advertisement

 

ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں آج مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، تاہم شہر کا درجہ حرارت صبح کے وقت 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو زیادہ سے زیادہ 16 تک جا سکتا ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ  سکھر، جیکب آباد اور لاڑکانہ میں دھند پڑ سکتی ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ بالائی خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں بونیر، چترال، دیر، کالام، مالاکنڈ، شانگلہ، سوات، کرم، ڈیرہ اسماعیل خان اور وزیرستان کے اضلا ع میں چند مقامات پر بارش اور برفباری کے امکانات ہیں ۔

ذرائع کے مطابق  پنجاب کے اضلاع سیالکوٹ، ناروال، گوجرانوالہ، جہلم، راولپنڈی، فیصل آباد، گجرات، حا فظ آباد، لا ہور، جھنگ، بہاولپور، سر گودھا، رحیم یارخان اور ساہیوال میں دھند پڑے گی ۔

محکمہ مو سمتا کے مطابق آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کے بیشترعلاقوں میں مطلع ابرآلود رہے گا  جبکہ چند مقامات پر بارش کا بھی امکان ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ گزشتہ چو بیس  گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔

ملک کے شمالی علاقہ جات اور شمالی بلوچستان میں مو سم شدید سرد رہا۔

سب سے زیادہ سردی سکردو میں پڑی جس کا درجہ حرارت منفی21 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بارشوں کے نئے سسٹم کی انٹری؛ کراچی میں بارش ہوگی یا نہیں؟
مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ؛ آندھی اور طوفانی بارشوں کی پیشگوئی
ملک بھر میں بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات نے طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کردی
بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کی بڑی پیشگوئی
آئندہ ہفتے تک کراچی کا موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر