Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

بلوچستان میں مزید بارشیں، اب تک 8 افراد زندگی ہار گئے

Now Reading:

بلوچستان میں مزید بارشیں، اب تک 8 افراد زندگی ہار گئے

بلوچستان میں 8 مارچ تک کی بارشوں کے سبب اب تک بیشتر حادثات میں 10 افراد جاں بحق جبکہ 18 زخمی ہوگئے ہیں۔

صوبائی حکومت کی جانب سے مزید 14 مارچ تک شدید موسمی ہنگامی صورتحال کا اعلان کردیا ہے۔

صوبائی محکمہ برائے ریلیف، ریہیبلیٹیشن اینڈ سیٹلمنٹ نے دو روز قبل سردی اور بارش کی وجہ سے صوبے بھر میں موسمی ایمرجنسی ڈیکلیئر کردی تھی۔

خیبرپختونخوا کے شمالی اضلاع میں طوفانی بارشیں اور شدید برف باری ہوئی تھی۔

اس حوالے سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ بارشوں اور برف باری کا سلسلہ آئندہ 7 روز تک جاری رہے گا۔

Advertisement

ایمرجنسی پلان کے مطابق ڈپٹی کمشنرز طوفانی بارشوں، برف باری اور کم درجہ حرارت سے متاثرہ علاقوں میں عارضی پناہ گاہوں کو دوبارہ بحال کریں گے۔

انتظامیہ انہیں خوراک اور رات کے لیے پناہ گاہ فراہم کریں گے اور جن افراد کے گھر مکمل طور پر تباہ ہوگئے انہیں پکا ہوا کھانا بھی فراہم کیا جائے گا۔

موسلا دھار بارشوں اور برف باری سے صوبے کے 20 اضلاع میں سرکاری اور نجی املاک کو نقصان پہنچا۔

صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے کہا کہ گزشتہ روز خیبر، صوابی اور اورکزئی کے اضلاع میں 6 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے تھے۔

حکام نے کہا کہ قبائلی ضلع خیبر کے سب ڈویژن باڑا میں شدید بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے 2 بچے جاں بحق اور 8 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

مقامی پولیس نے کہا کہ 13 سالہ سلمان اور 4 سالہ مریم جاں بحق جبکہ اسی خاندان کے دیگر 8 افراد زخمی ہوئے تھے۔

Advertisement

صوابی میں دو کزنز سمیت 3 افراد بارش کے باعث حادثے میں جاں بحق جبکہ بارش کے نتیجے میں ایک درجن سے زائد مکان تباہ اور کئی کی بیرونی دیواریں گر گئیں۔

پی ایم ڈی اے نے ایک بیان میں کہا کہ بارش سے متاثر رہنے والے اضلاع میں 11 گھر مکمل طور پر تباہ اور 87 کو جزوی نقصان پہنچا تھا۔

نتھیا گلی کے قریب بگنوتر میں مرکزی راستہ جبکہ ضلع ایبٹ آباد میں تمام لنک روڈز برف باری کے باعث ٹریفک کے لیے بند ہیں۔

کھر میں ضلعی انتظامیہ نے علاقے میں حالیہ بارشوں سے ہونے والے نقصانات کا پتہ لگانے کے لیے سروے شروع کیا ہے۔

واضح رہے کہ 7 مارچ تک خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں کے باعث ہونے والے نقصانات و حادثات کے نتیجے میں اب تک 17 افراد جاں بحق جبکہ 37 زخمی ہوگئے تھے۔

اعداد و شمار کے مطابق خیبرپختونخوا میں تیز ہواؤں اور بارشوں کے نتیجے میں چھتیں گرنے، دیواریں منہدم ہونے، تودے گرنے سے 4 روز میں خواتین اور بچوں سمیت 17 افراد جاں بحق جبکہ 37 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملک بھر میں بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات نے طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کردی
بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کی بڑی پیشگوئی
آئندہ ہفتے تک کراچی کا موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی
بارش کا ایک اور نیا اسپیل، محکمہ موسمیات کی نئی پیشگوئی
کراچی میں بارش ہوگی یا نہیں؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر