Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آئندہ 3 سے 7 گھنٹوں کے دوران بارش کی پیش گوئی

بارش کا سبب بننے والا مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں پر موجود ہے، محکمہ موسمیات

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے آئندہ 3 سے 7 گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارش کی پیش گوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سبب بننے والا مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں پر موجود ہے، مغربی ہواؤں کے سلسلے کے آج رات تک بالائی علاقوں پر اثر انداز رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 3 سے 7 گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارش کی پیش گوئی ہے۔

ہری پور، مانسہرہ، ایبٹ آباد، مالاکنڈ، دیر، سوات اور مالم جبہ میں آج رات بارش کی توقع ہے جب کہ کوہستان، شانگلہ، کالام، چترال، بونیر اور  کوہاٹ میں بھی بارش ہوسکتی ہے۔

علاوہ ازیں پشاور، صوابی، مردان، پاراچنار، کرم، بنوں، ڈی آئی خان، لکی مروت، کرک اور وزیرستان میں بھی بارش کا امکان ہے۔

اسی طرح اسلام آباد، راولپنڈی، چکوال، اٹک، مری، گلیات، منگلا اور جہلم میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے

سرگودھا، نورپور تھل، خوشاب، میانوالی، منڈی بہاؤالدین، گجرات، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، حافظ آباد اور گردونواح میں بھی بارش کی پیش گوئی ہے۔

وادی نیلم، مظفرآباد، پونچھ، بھمبر، باغ، حویلی، سدہنوتی، کوٹلی اور میرپور میں بارش متوقع ہے۔ دیامر، استور، غذر، اسکردو، بنرہ، گلگت، گانچھے، شگر میں تیز ہواؤں کے ساتھ آندھی اور گرج چمک کے ساتھ کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کے زیر اثر مختلف علاقوں میں ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے جب کہ چند مقامات پر ژالہ باری بھی متوقع ہے۔