Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شہرقائد میں ہرسو بادلوں کے ڈیرے، گرمی کی شدت میں واضح کمی

کراچی میں اس وقت 15کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں

شہرقائد میں ہر سو بادل چھائے ہوئے ہیں اور موجودہ گرمی کی شدت میں واضح کمی واقع ہوئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 78فیصد ہے۔

شہرقائد میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں اس وقت 15کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں آج مطلع جزوی ابر آلود رہے گا تاہم شہر میں تیز بارش کے امکانات موجود نہیں ہے۔