Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

یکم جولائی سے ملک بھر میں مون سون کا آغاز، کیا کراچی میں بارش ہوگی؟

شہرقائد میں اس وقت 18 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جنوب مغربی ہوا چل رہی ہے

ملک بھر میں مغربی ہواؤں کا سلسلہ یکم جولائی سے داخل ہوگا جس کے بعد بالائی علاقوں سمیت بالائی سندھ تک گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے تاہم اس سسٹم سے کراچی میں بارش نہیں ہوگی البتہ موسم بدستور خوشگوار رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 3 تا 4 جولائی بلوچستان سمیت سندھ میں بارش کا امکان ہے۔

شہرقائد میں آج کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 68 فیصد ہے۔

کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہرقائد میں اس وقت 18 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جنوب مغربی ہوا چل رہی ہے آج مطلع جزوی ابر آلود رہے گا تاہم بارش کا امکان نہیں ہے۔