Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان اور کروشیا کےدرمیان مضبوط روابط قائم ہیں، اسحاق ڈار

وزارت خارجہ آمد پر نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے معزز مہمان کا استقبال کیا

نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق نے کہا کہ پاکستان اور کروشیا کےدرمیان مضبوط روابط قائم ہیں۔

نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کروشیا کے وزیر خارجہ ڈاکٹر گورڈن گرلیچ راڈمان کے ساتھ مشترکہ نیوز بریفنگ کے دوران کہا کہ  یورپی یونین پاکستان کا ایک مضبوط تجارتی شراکت دار ہے اور پاکستان یورپی ممالک کے ساتھ اپنے اقتصادی اور سفارتی تعلقات کو مزید وسعت دینا چاہتا ہے۔

انہوں نے کروشیا کے وزیر خارجہ کو پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی اور خطے کی مجموعی صورتحال سے بھی آگاہ کیا۔

اس موقع پر کروشیا کے وزیر خارجہ ڈاکٹر گورڈن گرلیچ راڈمان نے کہا کہ پاکستان کا یہ ان کا پہلا سرکاری دورہ ہے اور وہ دعوت پر پاکستان آنے پر نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کے شکر گزار ہیں۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور کروشیا کے درمیان بہترین تعلقات ہیں، اس وقت اقوام عالم کو بہت سے چیلنجز درپیش ہیں لہذا چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ضروری ہے۔

قبل ازیں وزارت خارجہ آمد پر نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے معزز مہمان کا استقبال کیا، دونوں رہنماؤں نے گرمجوشی سے مصافحہ کیا، جس کے بعد اسحاق ڈار نے کروشیا کے وزیر خارجہ کا وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام سے تعارف بھی کرایا۔

متعلقہ خبریں