شہرقائد میں ہرسو بادل چھائے ہوئے ہیں اور رم جھم سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 29.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے۔
شہرقائد میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں اس وقت 15 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے آج مطلع جزوی ابر آلود رہے گا تاہم شہر میں تیز بارش کے امکانات موجود نہیں ہے۔




















