Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی میں صبح سویرے بوندا باندی؛ موسم خوشگوار

شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد تک پہنچ گیا

کراچی میں گہرے بادلوں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں جن کے باعث شہر کا موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں صبح اور رات کے اوقات میں ہلکی بارش اور بوندا باندی کا سلسلہ بھی جاری رہا۔

شہر کا آج کم سے کم درجہ حرارت 29.5 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اس کے علاوہ ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد تک پہنچ گیا ہے جبکہ شہر میں 15 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا تاہم شہر میں تیز بارش کے امکانات موجود نہیں ہیں۔