Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مون سون سیزن کا آغاز؛ کراچی میں رواں برس بارشیں معمول سے کم ہوں گی

شہرقائد میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے

 محکمہ موسمیات کے ترجمان انجم نزیر ضیغم  کا کہنا ہے کہ مون سون سیزن کا آغاز ہوگیا ہے تاہم شہر قائد میں تیز بارش کے امکانات نہیں ہے۔

انجم نزیر ضیغم نے کہا کہ کراچی میں  ابر آلود موسم اور بونداباندی سمیت ہلکی بارش مون سون کی وجہ سے ہے آئندہ آنے والے تین روز تک موسم خوشگوار رہے گا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ درجہ حرارت 35 ڈگری تک ریکارڈ ہونے کا امکان ہے، شہر میں آئندہ ہفتے تک تیز بارش کا کوئی سسٹم نہیں ہے جبکہ رواں سال مون سون بارشیں معمول سے کم ہوں گی۔

شہرقائد میں آج بھی مطلع ابر آلود ہے جس سے موسم خوشگوارہوگیا ہے تاہم آج کہیں بونداباندی اور کہیں ہلکی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے۔

شہرقائد میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں اس وقت سومالین  تیز ہواؤں کا سلسلہ جاری ہے اور شہر میں 30 تا 35 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں جبکہ 40 تا 45 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا کے جھکڑ چل رہے ہیں۔