Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شہرقائد میں مطلع جزوی ابر آلود، بونداباندی اور ہلکی بارش کا امکان

شہرقائد میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے

شہرقائد میں آج بھی مطلع ابر آلود ہے جس سے موسم خوشگوارہوگیا ہے تاہم آج کہیں بونداباندی اور کہیں ہلکی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے۔

شہرقائد میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں اس وقت سومالین  تیز ہواؤں کا سلسلہ جاری ہے اور شہر میں 30 تا 35 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں جبکہ 40 تا 45 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا کے جھکڑ چل رہے ہیں تاہم شہر میں تیز بارش کے امکانات موجود نہیں ہے۔