Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شہرقائد میں مطلع جزوی ابر آلود، تیز ہواؤں کا سلسلہ جاری

کراچی میں اس وقت 40  تا 45 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا کے جھکڑ چل رہے ہیں

شہرقائد میں آج مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ  30 تا 35 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چل رہی ہیں جس سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 28.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے۔

شہرقائد میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں اس وقت 40  تا 45 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا کے جھکڑ چل رہے ہیں تاہم شہر میں تیز بارش کے امکانات موجود نہیں ہے۔