Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

فنڈز کی کمی : دنیابھرمیں لاکھوں بچوں کی زندگیاں خطرےمیں ہیں،یونیسیف

Now Reading:

فنڈز کی کمی : دنیابھرمیں لاکھوں بچوں کی زندگیاں خطرےمیں ہیں،یونیسیف
unicef executive director

 یونیسیف نےخبردارکیاہےکہ فنڈزکی کمی کی وجہ سےتصادم اورقدرتی آفات سےمتاثرہ علاقوں میں لاکھوں بچوں کی زندگیاں خطرےمیں ہیں ۔

غیرملکی خبررساں ادارے کےمطابق بچوں کےحقوق سےمتعلق اقوام متحدہ کے امداد ی ادارہ یونیسف نےخبردارکیاہےکہ فنڈزمیں کمی کی وجہ سے خلفشاراورقدرتی آفات سے متاثرہ علاقوں کےلاکھوں بچوں کی زندگیاں خطرے میں پڑ گئیں ہیں۔

یونیسیف کے مطابق رواں سال 4 بلین ڈالر فنڈزاکھٹا کرنےکاہدف تھاجبکہ سال 2019 ختم ہونےکے قریب ہےاورادارےکوابھی تک اہداف کی آدھی رقم ملی ہے جبکہ ادارہ دنیا بھر کے 60 کے قریب ممالک کے41 ملین بچوں کی زندگیاں بچانے،انہیں صحت، تعلیم، غذا اورتحفظ دینے کے پروگرام فراہم کررہاہے۔

اس  حوالے سے یونیسیف کی ایگزیکٹو ڈائریکٹرہینریٹا فورنےکہاکہ پیچیدہ انسانی بحرانوں کےباعث دنیا بھرمیں لاکھوں کمزور بچےتیزی سے سنگین مسائل کا شکارہورہے ہیں۔ اضافی وسائل کےبغیر یہ بچےاسکول نہیں جاسکیں گے،اورنہ انہیں پولیو کے قطرےپلائےجاسکیں گے، نہ ہی  یہ بچےمناسب غذاحاصل کرسکیں گے، تشدد اور بدسلوکی سےمحفوظ نہیں رہیں گے۔

 ان  کامزید کہناتھاکہ ہمارا مطالبہ ہے کہ بچوں کی بنیادی ضروریات کوپورا کرنےکیلئےڈونرزادارے کو اضافی طورپرسپورٹ کریں اوراس سلسلے میں ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں۔

ہینریٹا فورنے خدشہ ظاہر کیاہےکہ اگر رواں سال کے آخر تک فنڈز کی کمی برقرار رہی تو اس کے نتائج سنگین ہوں گے۔

 انہوں نے کہا کہ شام کے متعدد حصوں میں جنگ جاری ہے جبکہ  ترکی، لبنان،اردن، عراق اور مصر کے متاثرہ بچوں کیلئے امدادی پروگراموں کی مد میں ادارے کو 249 ملین ڈالر فنڈز گیپ کا سامنا ہے جس کے باعث 4 لاکھ 60 ہزار مہاجرین کے بچے تعلیم سے محروم ہو سکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سلوواکیا کے وزیر اعظم کو گولی مار دی گئی
مکہ مکرمہ حج سیزن کے لیے تیار، لاکھوں عازمین حج کا استقبال شروع
امریکہ کا اسرائیل کے لیے ایک ارب ڈالر کے ہتھیاروں کا نیا پیکج
آئر لینڈ میں سگریٹ نوشی کی مقررہ عمر میں اضافہ کر دیا گیا
دبئی میں غیرملکیوں کی جائیدادوں کاڈیٹالیک، دنیا کی کئی سیاسی شخصیات کےنام شامل
روسی صدر رواں ہفتے چین کا دورہ کریں گے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر