Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ماں کی مردم شماری،بھارت سٹیاگیا

Now Reading:

ماں کی مردم شماری،بھارت سٹیاگیا
مردم شماری

بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر رہنما رام بروت نے ممبئی میں گائے کی مردم شماری کی تجویز پیش کر دی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بی جے پی کے ممبئی میونسپل کارپوریشن سے تعلق رکھنے والے رام بروت نے مطالبہ کیا ہے کہ ممبئی میں گائے کی بھی مردم شماری کی جائے۔

اور اُن کی دیکھ بھال اور حفاظت کے لیے گائے کےکانوں پرنمبرٹیگ لگایاجائےتاکہ وہ مسلمانوں کی جانب سے ذبح کرنے سے محفوظ رہ سکیں۔رام بروت نے نوٹس آف موشن‘ کے نام سے  ایک نوٹس جاری کیاہے جسےبہت جلد زیرِ بحث لایا جائے گا۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے رام بروت کا کہنا ہے کہ ’ممبئی میں بہت تیزی سے گائے کو ذبح کیا جا رہا ہے، کیوں کہ ہندوؤں کے لیے گائے مقدس سمجھی جاتی ہے اسی لیے ہمارا فرض بنتا ہے کہ ہم اس کی حفاظت میں اپنا کردار ادا کریں۔‘

رام بروت کا کہنا ہے کہ ’اگر ہمیں گائے کی حفاظت کرنی ہے تو ہمیں ان کی مردم شماری کرنی چاہیے، ہر گائے کا اپنا ایک شناختی نمبر ہونا چاہئے، اس وقت ہم نہیں جانتے کہ ہمارے شہر میں 2 ہزار گائے موجود ہیں یا 20 ہزار ۔

Advertisement

دوسری جانب اس بیان پر بھارتی اپوزیشن رہنما راوی راجہ کا بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ’ ہم بھی گائے کو مقدس مانتے ہیں، مگر بی جے پی اس بیان کے بعد مکمل طور پر اپنے طے کیے ہوئے ترقی کے راستوں سے ہٹ گئی ہے، ممبئی کی ترقی کے لیے کام کرنے کے بجائے بی جے پی گائے کی مردم شماری جیسے موضوع پر بات کر رہی ہے۔‘

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارت میں آوارہ کتے کے کاٹنے سے شیرخوار بچہ ہلاک
سلوواکیا کے وزیر اعظم کو گولی مار دی گئی
مکہ مکرمہ حج سیزن کے لیے تیار، لاکھوں عازمین حج کا استقبال شروع
امریکہ کا اسرائیل کے لیے ایک ارب ڈالر کے ہتھیاروں کا نیا پیکج
آئر لینڈ میں سگریٹ نوشی کی مقررہ عمر میں اضافہ کر دیا گیا
دبئی میں غیرملکیوں کی جائیدادوں کاڈیٹالیک، دنیا کی کئی سیاسی شخصیات کےنام شامل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر