Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت کے دیہاتی لوگ خود کو درختوں پر آئسولیٹ کرنے لگے

Now Reading:

بھارت کے دیہاتی لوگ خود کو درختوں پر آئسولیٹ کرنے لگے
بھارت کے دیہاتی لوگ خود کو درختوں پر آئسولیٹ کرنے لگے

بھارت میں لوگوں نے کورونا وائرس کی وجہ سے مجبوراً درختوں پر آسولیشن اختیار کرلی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے جنوبی شہر چنئی سے مغربی بنگال کے پورولیا ضلع میں آنے والے 7 افراد کو حکام کی جانب سے قرنطینہ میں رہنے کا مشورہ دیا گیا تھا۔

ان 7 افراد پر مشتمل اس گروپ نے گھروں میں الگ جگہ موجود نہ ہونے پر اپنے گھر والوں اور پڑوسیوں کو محفوظ رکھنے کے لیے درخت کی شاخوں میں بستر بنالیے۔

درخت پر قرنطینہ کے دن گزارنے والے ایک شہری کا کہنا تھا کہ دیہی ڈاکٹر نے ہمیں گھر پر الگ رہنے اور قرنطینہ میں دن گزارنے کی ہدایت کی تھی لیکن گاؤں میں ذاتی کمرے نہیں ہیں تو ہم نے فیصلہ کیا گیا درختوں پر قرنطینہ کے دن گزاریں۔

بھارتی شہری کا کہنا تھا کہ ’ہم اپنی مرضی سے درختوں پر رہ رہے ہیں ، ہمیں یہاں کوئی پریشانی نہیں ہے۔‘

Advertisement

دوسری جانب انڈیا کی ریاست آسام میں ریلوے حکام نے ٹرین کی بوگیوں کو کورونا وائرس کے شکار مریضوں کے لیے قرنطینہ میں بدل دیا ہے۔

Advertisement

گوہاٹی شہر کے ریلوے سٹیشن پر ٹرین کی پانچ بوگیوں میں آئیسولیشن وارڈز تیار کیے گئے ہیں۔

 ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے خصوصی انتظامات کے تحت 637 بوگیوں کو قرنطینہ بنایا جائے گا ۔

واضح رہے کہ کرونا وائرس کے پیش نظر حکومت نے پورے ملک میں لاک ڈاؤن کررکھا ہے، بھارت میں کرونا وائرس کے 1071 کیسز سامنے آچکے ہیں اور 29 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مدینہ منورہ میں عمرہ و زیارت فورم کی سرگرمیاں
روس نے خلاء میں جوہری ہتھیار رکھنے کی قرارداد ویٹو کردی
بھارت میں انتخابات: مودی سرکار کا ہندوتوا نظریہ زور پکڑنے لگا
امریکہ کا طالبان رجیم کو تسلیم کرنے سے صاف انکار
دُنیا کے امیر ترین افراد کا پسندیدہ ملک کون سا ہے؟ جانیئے
بنگلہ دیش، شدید گرمی کی لہر، ہزاروں اسکول اور مدرسے بند، نماز استسقاء کے اجتماع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر