Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

علی بابا کے مالک کا ایشیائی ممالک کے لئے بڑا اعلان

Now Reading:

علی بابا کے مالک کا ایشیائی ممالک کے لئے بڑا اعلان
علی بابا

دنیا کی بہترین اور معروف آن لائن کمپنی علی بابا کے مالک جیک ما کی جانب سے ایشیائی ممالک کے لئے ایک بڑا اعلان کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر آن لائن کمپنی علی بابا کے مالک و چینی بزنس مین جیک ما نے پڑوسی ممالک کو کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے آلات فوری طور پر فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

جیک ما کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ وہ فوری طور پر 18 لاکھ ماسک، 2 لاکھ 10 ہزار ٹیسٹ کٹس، 36 ہزار حفاظتی سوٹ کے ساتھ ساتھ وینٹی لیٹرز اور تھرما میٹرز فراہم کریں گے۔

جیک ما کے مطابق یہ تمام سامان فوری پہنچانا ممکن نہیں لیکن وہ پھر بھی بروقت پہنچانے کی پوری کوشش کریں گے۔

کورونا وائرس: امریکا کا پاکستان کو 1ملین ڈالر دینے کا اعلان

خیال رہے کہ اس سے قبل جیک ما فاؤنڈیشن امریکا کو بھی کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے ایک لاکھ کٹس فراہم کرچکی ہے جبکہ اس کے علاوہ یورپی ممالک میں بھی کورونا وائرس سے نمٹنے کا سامان عطیہ کیا گیا ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ چین کورونا وائرس کے خلاف جنگ جیتنے کے قریب ہے اور کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے کمی آئی ہے جبکہ یورپ میں مہلک وائرس نے تباہی مچا دی ہے اور ہزاروں افراد لقمہ اجل ہوگئے ہیں۔

 اس سے قبل امریکی معاون نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز کا کہنا ہے کہ کوورنا وائرس سے لڑنے کے لئے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں، صحت کے عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لئے پاکستان اور امریکا پارٹنر ہیں۔

وزارت خارجہ کے مطابق پاکستان کو ابتدائی طور 10 لاکھ ڈالر دیے جا رہے ہیں اور یہ رقم یو ایس ایڈ  کے ذریعے پاکستان کو دی جائے گی، فنڈنگ کورونا وائرس کی نگرانی اور تیز ردعمل کے لئے کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک امریکا حکومتوں کے اشتراک سے کورونا وائرس سے نمٹنے میں مدد مل رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آسٹریلیا کا ویزہ حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری
اقوام متحدہ میں فلسطین کو مستقل ممبر بنانے کی قرارداد منظور
بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں؛ یاسین ملک کی طویل اور غیرقانونی حراست
فلسطین کو آزاد اور خودمختار ریاست کا درجہ دینے کی قرارداد منظور
امریکہ نے 3 بھارتی کمپنیوں پر پابندی عائد کر دی
اسرائیل بغیر کسی کی حمایت کے آگے بڑھنے کیلئے تیار ہے، اسرائیلی وزیر اعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر