Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

بورس جانسن کا امریکی صدر سے پہلا رابطہ، ٹوئٹر پر تصویر بھی شئیر

Now Reading:

بورس جانسن کا امریکی صدر سے پہلا رابطہ، ٹوئٹر پر تصویر بھی شئیر

برطانوی وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان پہلا ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر اپنی ایک تصویر شئیر کی، جس میں وہ کا فی خوشگوار مو ڈ میں نظر آ رہے ہیں۔

اس ٹوئٹ پیغام کے مطابق بورس جانسن نے جوبائیڈن کو امریکا کا صدر بننے پر مبارکباد دی اور دونوں رہنماوں نے کورونا سے نمٹنے کے لیے بھرپور تعاون جاری رکھنے کے عزم پر اتفاق کیا۔

برطانوی وزیراعظم نے جو بائیڈن سے کہاکہ دونوں ملکوں میں دیرپا تعلقات مزید مضبوط کرنےکاخواہاں ہوں۔

واضح رہےکہ نومنتخب صدر جوبائیڈن نے 46ویں امریکی صدر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔

کیپٹل ہل میں ہونے والی حلف برداری کی تقریب میں سبکدوش ہونے والے ڈونلڈٹرمپ غیر حاضر رہے، 150برس بعد پہلا موقع ہے کہ جانے والا امریکی صدرحلف تقریب میں غیرحاضر تھے۔

حلف برداری کی روایات کےمطابق تمام صدور تقریب میں شرکت کرتےہیں۔

Advertisement

ٹرمپ کےنائب صدر مائیک پینس اور قریبی سینیٹر ٹیڈکروز بھی تقریب میں شریک تھے۔

 وائٹ ہاؤس کے ملازمین کےلئے سخت ہدایات 

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے وائٹ ہاؤس کے ملازمین سے ورچوئل ملاقات کے دوران واضح طور پر کہا ہے کہ اگر کسی نے اونچی آواز میں بات کی یا پھر بدتمیزی کی تو موقع پر ہی ملازمت سے برطرف کردوں گا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں وائٹ ہاؤس کے اصولوں کو واپس لانا ہے جو گزشتہ 4  سال میں کہیں کھو گئے ہیں، اگر آپ میرے ساتھ ہمیشہ کام کرنا چاہتے ہیں تو یہ بہت آسان ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ آپ کو اپنے ساتھیوں کے ساتھ عزت سے پیش آنا ہے اور اُن سے نرم لہجے میں گفتگو کرنا ہے۔

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہر تین میں سے ایک بھارتی نوجوان بے روزگار ہے، رپورٹ
امریکہ، یونیورسٹیز میں اسرائیل مخالف مظاہرے، 100 طلبہ گرفتار
صدارتی الیکشن میں مداخلت پر ٹرمپ کے 18 ساتھیوں پر فرد جرم عائد
خون کا عطیہ دینے والے افراد کو خوشخبری سنادی گئی
مدینہ منورہ میں عمرہ و زیارت فورم کی سرگرمیاں
روس نے خلاء میں جوہری ہتھیار رکھنے کی قرارداد ویٹو کردی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر