اسپین کے شہر میڈرڈ میں پچاس برسوں کے بعد شدید ترین برفانی طوفان آیا ہے، جس میں کم از کم 3 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسپین میں برفانی طوفان نے نظام زندگی مکمل مفلوج کر دیا ہے، طوفان کے باعث ٹرین، فضائی سروس بند ہو گئی ہے جبکہ مزید برف باری کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ 50 برسوں کا سب سے شدید برفانی طوفان ہے۔
حکومت کی جانب سے عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ گھروں سے باہر بالکل نہ نکلیں، میڈرڈ اور قرب و جوار کے علاقے پوری طرح برف باری سے مفلوج ہو چکے ہیں، جگہ جگہ ہزاروں مسافر اپنی گاڑیوں میں پھنسے ہوئے ہیں۔