متحدہ عرب امارات اور ایران کی جانب سے بھی پاکستان اور بھارت کی جانب سے ایل او سی پر جنگ بندی کے معاہدے کا خیرمقدم کیا گیا ہے۔
متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے بھی جنگ بندی پر مثبت بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر کی متنازع سرحدوں پر پاک بھارت افواج کے جنگ بندی کے فیصلے کو خوش آمدید کہتے ہیں۔
یو اے ای وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق متحدہ عرب امارات کے جمہوریہ بھارت اور اسلامی جمہوریہ پاکستان سے دیرینہ تاریخی تعلقات ہیں اور دونوں ممالک کی اس کامیابی کے حصول کے لیے کوشیشوں پر مسرت کا اظہار کرتے ہیں۔
یو اے ای وزارت خارجہ کا اس حوالے سے مزید کہنا تھا کہ یہ خطے میں سلامتی, استحکام اور خوشحالی کے حصول کی جانب اہم قدم ہے۔
اس ضمن میں ترجمان ایرانی وزارت خارجہ سعید خطیب زادے کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
سعید خطیب زادے نے کہا ہے کہ ایل او سی پر جنگ بندی کا پاکستان اور بھارت کا فیصلہ جنوبی ایشیاء میں امن و استحکام کے حوالے سے اہم قدم ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News