Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ترک اسرائیل بہتر تعلقات مسئلہ فلسطین پر مُنحصر ہیں، صدر رجب طیب اردوان

Now Reading:

ترک اسرائیل بہتر تعلقات مسئلہ فلسطین پر مُنحصر ہیں، صدر رجب طیب اردوان

ترکی اسرائیل سے تعلقات کو اُس وقت بہتر بنائے گا جب اسرائیل فلسطینیوں کے ساتھ امن کو فروغ دے گا۔ ترک اخبار ڈیلی صباح کے مطابق قطر کے دورے پر موجود صدر رجب طیب اردوان نے آج یہ بات کہی۔

صدر اردوان کا کہنا تھا کہ وہ ماضی میں بھی اسرائیلی حکام سے بات کرچکے ہیں لیکن اُسے فلسطین کے حوالے سے اپنی علاقائی پالیسیوں پر زیادہ حساسیت سے عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے۔

صدر اردوان نے یروشلم اور مسجد اقصیٰ کے حوالے سے کہا کہ اسرائیل اور ترکی کے مابین دوبارہ سفیروں کا تبادلہ ممکن ہے اگر اسرائیل ان علاقوں پر اپنا نکتہء نظر تبدیل کرے۔ انہوں نے متحدہ عرب امارات کے ترکی سے تعلقات کو بہتر بنانے کے اقدامات پر کہا کہ ایسا ہی اسرائیل کے ساتھ بھی ہوسکتا ہے۔

Advertisement

صدر اردوان نے گزشتہ ہفتے بھی مصر اور اسرائیل سے تعلقات کے حوالے سے پوچھے جانے والے سوال پر کہا تھا کہ جو اقدامات متحدہ عرب امارات کے ساتھ لیے گئے ہیں وہی دوسرے ممالک کے ساتھ بھی لیے جا سکتے ہیں۔

ترک صدر اردوان نے پچھلے مہینے اسرائیلی وزیراعظم نفٹالی بینیٹ سے فون پر غیر معمولی بات چیت بھی کی تھی۔

ترکی اور اسرائیل کے تعلقات مئی 2010 میں اُس وقت خراب ہوئے تھے جب اسرائیل نے غزہ کا محاصرہ کرکے فلسطینیوں پر زندگی تنگ کر رکھی تھی۔ ترکی نے اپنے فلاحی ادارے کی جانب سے فلسطینیوں کو اشیائے ضروریہ کی ترسیل کیلیے ایک امدادی بحری جہاز ”فریڈم فلوٹیلا” غزہ روانہ کیا تو اسرائیل نے جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اُسے روک لیا۔ اس دوران اسرائیلی کمانڈوز نے عملے کے ساتھ ساتھ امدادی کارکنوں اور عالمی میڈیا نمائندوں کو نہ صرف ہراساں کیا بلکہ 9 امدادی کارکنوں کو شہید اور متعدد کو زخمی بھی کردیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مصالحہ دار چپس کھانے کے مقابلے میں امریکی نوجوان ہلاک
متحدہ عرب امارات کا ویزہ حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خبر
حج کے دوران کونسی غلطی کرنے پر بھاری جرمانہ عائد ہوگا؟
عیدالاضحیٰ پر کتنی چھٹیاں ہونگی؟ اعلان ہو گیا
افغانستان مختلف دہشتگرد تنظیموں کی آماجگاہ بن چکا ہے، امریکی ادارہ برائے سلامتی
نائجیریا، اجتماعی شادی پر انسانی حقوق کی تنظیم نے اعتراض کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر