Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

دبئی کے پرتعیش علاقے میں سوا 3 لاکھ ڈالر کا ڈاکا، 4 ڈاکو دھر لیے گئے

Now Reading:

دبئی کے پرتعیش علاقے میں سوا 3 لاکھ ڈالر کا ڈاکا، 4 ڈاکو دھر لیے گئے

متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں واقع معروف پُرتعیش علاقے جمیرہ ولیج سرکل میں چھ ڈاکوؤں نے ایک ولا میں گھس کر مکینوں کو ہراساں کرتے ہوئے 3 لاکھ 26 ہزار ایک سو 55 ڈالر کی نقدی اور زیورات لوٹ لیے۔

عرب نیوز کے مطابق دبئی پولیس نے فوری کارروائی کرکے چار ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ دو مفرور ڈاکوؤں کی تلاش جاری ہے۔

متحدہ عرب امارات کے قومی روزنامے خلیج ٹائمز نے رپورٹ کیا ہے کہ چھریوں اور ہتھوڑے سے لیس ڈاکو ولا کی بالائی منزل سے گھر میں داخل ہوئے۔ متاثرہ خاندان کے ایک فرد کے مطابق ڈاکوؤں نے گھر والوں میں سے چار افراد کو رسیوں سے باندھ دیا اور شور مچانے پر انہیں جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی۔

ڈاکو ایک لاکھ 22532 ڈالر کی نقدی جبکہ 94758 ڈالر مالیت کی دو گھڑیاں اور ایک لاکھ 8917 ڈالر مالیت کی ہیرے کی ایک انگوٹھی لے کر فرار ہوگئے۔

Advertisement

اُدھر دبئی پولیس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ڈکیتی کی اطلاع ملتے ہی فوری کارروائی کرتے ہوئے ان چھ ڈاکوؤں میں سے چار کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ مفرور دو ڈاکوؤں کو تلاش کیا جا رہا ہے۔

دبئی پولیس کے مطابق ایک ڈاکو کو ملک سے بھاگتے ہوئے دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر گرفتار کیا گیا اور دو ڈاکوؤں کو شارجہ ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا جبکہ چوتھا ڈاکو الطوار کے علاقے سے پکڑا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مدینہ منورہ میں عمرہ و زیارت فورم کی سرگرمیاں
روس نے خلاء میں جوہری ہتھیار رکھنے کی قرارداد ویٹو کردی
بھارت میں انتخابات: مودی سرکار کا ہندوتوا نظریہ زور پکڑنے لگا
امریکہ کا طالبان رجیم کو تسلیم کرنے سے صاف انکار
دُنیا کے امیر ترین افراد کا پسندیدہ ملک کون سا ہے؟ جانیئے
بنگلہ دیش، شدید گرمی کی لہر، ہزاروں اسکول اور مدرسے بند، نماز استسقاء کے اجتماع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر