Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسپین اور یونان میں سپر مون کے نظارے

Now Reading:

اسپین اور یونان میں سپر مون کے نظارے

 گزشتہ رات یورپی ملک اسپین اور یونان میں سپر مون کے نظارے کیے گئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے  مطابق یونانی  دارالحکومت ایتھنز کے ساحل پر 2022 کا سب سے بڑا ’سپر مون‘ دیکھا گیا۔

چاند کو زمین سے بے حد قریب اور معمول سے زیادہ روشن دیکھ کر سب حیران رہ گئے۔ حیران کر دینے والے اس منظر میں چاند کو زمین سے قریب اور مختلف رنگ میں دیکھا گیا۔

خیال رہے کہ ہر اسلامی ماہ کی چودہویں تاریخ کی شب میں چاند مکمل ہوتا ہے اور عام دنوں کے مقابلے میں زیادہ روشن ہوتا ہے۔

سائنسی اعتبار سے پورا چاند اس وقت ہوتا ہے جب چاند اور سورج ایک دوسرے کے مخالف ہوتے ہیں اور سورج کی روشنی چاند کے آمنے سامنے ہوتی ہے۔

Advertisement

تاہم سپر مون اس وقت ہوتا جب  پورا چاند زمین کے مدار سے بہت قریب آتا ہے، جس کے باعث وہ عام چاند سے زیادہ روشن اور زیادہ بڑا دکھائی دیتا ہے۔

یہ ایک حیرت انگیز قدرتی امر ہے کہ سپر مون عام چاند سے تقریباً 16 فیصد زیادہ چمکدار و روشن اور پورے چاند سے اوسط 6 فیصد بڑا دکھائی دیتا ہے۔

واضح رہے کہ ناسا کے ریٹائرڈ ماہر فلکیات کے مطابق  رواں برس  کا چوتھا اور آخری سپر مون آئند ہ ماہ اگست میں  دیکھا جاسکے گا۔اس سے قبل مئی اور جون میں بھی سپر مون ہوچکے ہیں۔

جولائی میں ہونے والے سپر مون کو  ’بک مون‘، ’تھنڈر مون ‘اور  ’ہے مون ‘بھی کہا جاتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مصالحہ دار چپس کھانے کے مقابلے میں امریکی نوجوان ہلاک
متحدہ عرب امارات کا ویزہ حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خبر
حج کے دوران کونسی غلطی کرنے پر بھاری جرمانہ عائد ہوگا؟
عیدالاضحیٰ پر کتنی چھٹیاں ہونگی؟ اعلان ہو گیا
افغانستان مختلف دہشتگرد تنظیموں کی آماجگاہ بن چکا ہے، امریکی ادارہ برائے سلامتی
نائجیریا، اجتماعی شادی پر انسانی حقوق کی تنظیم نے اعتراض کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر