Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ڈونلڈ ٹرمپ کا 2024 میں تیسری مرتبہ امریکی صدارتی انتخابات لڑنے کا اعلان

Now Reading:

ڈونلڈ ٹرمپ کا 2024 میں تیسری مرتبہ امریکی صدارتی انتخابات لڑنے کا اعلان
ڈونلڈ ٹرمپ کا 2024 میں تیسری مرتبہ امریکی صدارتی انتخابات لڑنے کا اعلان

ڈونلڈ ٹرمپ کا 2024 میں تیسری مرتبہ امریکی صدارتی انتخابات لڑنے کا اعلان

سابق امریکی صدر نے 2024 میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے لیے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروادیے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق منگل کو ری پبلکن پارٹی میں صدارتی نامزدگی کا آغاز ہوا جب کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے کاغذات نامزدگی امریکی انتخابی اتھارٹی کے پاس جمع کروادیے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی جلد بازی دیکھ کر یہ خیال کیا جارہا ہے کہ وہ 2024 میں الیکشن لڑنے کے خواہاں دیگر پارٹی لیڈرز پر برتری حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکہ میں وسط مدتی الیکشن جاری ہیں جس میں ڈونلڈ ٹرمپ کے نامزد کردہ امیدواروں کی کمزور کارکردگی کی وجہ سے ان کی پارٹی پر گرفت کمزور ہوتی جارہی ہے۔

یہ سوال بھی اٹھنا شروع ہوگئے ہیں کہ کیا ڈونلڈ ٹرمپ اپنی تقسیم پسند اور قانونی پیچیدگیوں کے باوجود درست آدمی ہیں کہ انہیں اگلے الیکشن میں پارٹی کا پرچم تھمایا جائے۔

اس موقع پر ڈونلڈ ٹرمپ کا اپنی رہائش گاہ پر سینکڑوں حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’امریکی کی واپسی کا عمل اب شروع ہورہا ہے‘۔

Advertisement

دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ کے الیکشن میں اترنے کے اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر امریکی صدر جوبائیڈن کا بیان بھی سامنے آگیا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ ’ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ کو ناکام کیا‘۔

Advertisement

امریکی صدر نے اپنی پوسٹ میں ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں ڈونلڈ ٹرمپ پر انتہا پسندوں کی پشت پناہی سمیت سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہر تین میں سے ایک بھارتی نوجوان بے روزگار ہے، رپورٹ
امریکہ، یونیورسٹیز میں اسرائیل مخالف مظاہرے، 100 طلبہ گرفتار
صدارتی الیکشن میں مداخلت پر ٹرمپ کے 18 ساتھیوں پر فرد جرم عائد
خون کا عطیہ دینے والے افراد کو خوشخبری سنادی گئی
مدینہ منورہ میں عمرہ و زیارت فورم کی سرگرمیاں
روس نے خلاء میں جوہری ہتھیار رکھنے کی قرارداد ویٹو کردی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر