Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ترکیہ نے استنبول دھماکے کا الزام کردستان ورکرز پارٹی پر عائد کردیا

Now Reading:

ترکیہ نے استنبول دھماکے کا الزام کردستان ورکرز پارٹی پر عائد کردیا
ترکیہ نے استنبول دھماکے کا الزام کردستان ورکرز پارٹی پر عائد کردیا

ترکیہ نے استنبول دھماکے کا الزام کردستان ورکرز پارٹی پر عائد کردیا

ترکیہ کے شہر استنبول میں اتوار کو بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 81 زخمی ہوگئے۔

ترکیہ کے وزیر داخلہ سلیمان سویلو کی جانب سے ایک بیان سامنے آیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ استنبول میں ہونے والے دھماکے کے الزام میں ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری تحقیقات کے مطابق استنبول بم دھماکے میں کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) ملوث ہے۔

سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق کئی گھنٹے گزرنے کے بعد ترکیہ کے وزیر داخلہ نے مشتبہ حملہ آور کی گرفتاری کا اعلان کیا ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ پی کے کے 1980 کی دہائی سے جنوب مشرقی ترکی میں کردوں کی خود مختاری کے لیے پرتشدد کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے جب کہ ترکیہ اور اس کے مغربی اتحادیوں نے اس جماعت کو دہشت گرد گروپ قرار دیا ہے۔

Advertisement

خیال رہے کہ ترکیہ کے شہر استنبول کی مصروف استقلال اسٹریٹ پر دھماکہ اتوار کی شام 4 بج کر 20 منٹ ہوا تھا جب کہ دھماکے کے بعد ہر طرف خوف و حراس اور لاشیں زمین پر پڑی دکھائی دی تھیں۔

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان نے اس دھماکے کو گھناؤنا حملہ قرار دیا ہے، انہوں نے کہا کہ ہماری قوم کو اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ استقلال اسٹریٹ پر ہونے والے واقعے کے مرتکب افراد کو سزا دی جائے جس کے وہ مستحق ہیں۔

یاد رہے کہ اتوار کو ہونے والا دھماکہ دسمبر 2016 کے بعد سب سے مہلک تھا جس کی ذمہ داری اب تک کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے۔

اس سے قبل ترکیہ میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کی ذمہ داری القاعدہ، داعش اور کردستان ورکرز پارٹی قبول کرچکی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نیپال، وزیر اعظم نے پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیا
لندن، بھارتی ہائی کمیشن پر خالصتان کا پرچم لہرا دیا گیا
ماہ رمضان 2023، دنیا بھر میں سحروافطار کے اوقات کار
سکھوں نے انڈین ہائی کمیشن لندن پر خالصتان کا پرچم لہرا دیا
کویت، تعلیمی اداروں سے غیر ملکی اساتذہ کی چھٹی، مقامی اساتذہ بھرتی
پاکستانی ایٹمی اثاثوں کے حفاظتی نظام سے مطمئن ہیں، سربراہ امریکی سینٹرل کمانڈ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر