Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

مفتی اعظم جامعہ الازہر کا افغانستان میں خواتین کے تعلیم پر پابندی پر تشویش کا اظہار

Now Reading:

مفتی اعظم جامعہ الازہر کا افغانستان میں خواتین کے تعلیم پر پابندی پر تشویش کا اظہار
مفتی اعظم جامعہ الازہر کا افغانستان میں خواتین کے تعلیم پر پابندی پر تشویش کا اظہار

مفتی اعظم جامعہ الازہر کا افغانستان میں خواتین کے تعلیم پر پابندی پر تشویش کا اظہار

مفتی اعظم جامعہ الازہر نے افغان طالبان کی جانب سے یونیورسٹیوں میں خواتین کے تعلیم پر پابندی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

مسلم کونسل برائے بزرگ کے سربراہ اور مفتی اعظم جامعہ الازہر ڈاکٹر احمد الطیب کا کہنا ہے کہ کونسل واضح طور پر اس طرح کے اقدام کی مخالفت کرتی ہے جو خواتین کو تعلیم کے ان کے بنیادی حق سے محروم کر دیتا ہے جس کا اسلامی قانون میں تحفظ موجود ہے۔

مفتی اعظم جامعہ الازہر نے افغان طالبان سے خواتین کی تعلیم کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام افغان خواتین اور لڑکیوں کو تعلیم کا حق اسلامی شریعت کے مطابق عزت اور احترام کے ساتھ دیا جائے۔

Advertisement

کونسل کے اعلانیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ اسلام نے خواتین کو قبل از اسلام روایات سے آزاد کیا جو انہیں ان کے حقوق سے محروم کرتیں تھیں۔

کونسل اس بات کا بھی مطالبہ کرتی ہے کہ نوجوان لڑکیوں اور خواتین کو اسلامی تعلیمات کے مطابق مکمل تعلیم فراہم کی جائے اور ان کے وقار کا خیال بھی رکھا جائے۔

Advertisement

واضح رہے کہ افغانستان میں خواتین پر اعلیٰ تعلیم کے دروازے بند کردیے گئے ہیں اور ان پر یونیورسٹیوں میں داخلے پر پابندی کا سرکاری حکم نامہ جاری کردیا گیا ہے۔

اس حوالے سے افغان وزارت تعلیم کی جانب سے پابندی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے جب کہ پابندی کے جاری نوٹیفکیشن میں جامعات کی انتظامیہ کو خواتین کو داخلہ نہ دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Advertisement

رپورٹ کے مطابق طالبان حکومت کا یہ حکم فوری طور پر لاگو ہوگا اور اس پر اگلے احکامات تک حکم جاری رہے گا۔

یہ حکم نامہ جاری ہونے کے بعد خواتین اب ویٹرنری سائنس، انجینئرنگ، اکنامکس اور زراعت کی تعلیم حاصل نہیں کرسکیں گی جب کہ شعبہ صحافت میں جانا بھی ان کا مشکل ہوگیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
روس اور چین کا بڑا فیصلہ، باہمی تجارت کیلئے ڈالر کا استعمال ختم
مودی کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے ممکنہ خدشے سے بھارتی مسلمان عدم تحفظ کا شکار
طالبان حکومت کی دوحہ معاہدے کی عہد شکنی
ہر تین میں سے ایک بھارتی نوجوان بے روزگار ہے، رپورٹ
امریکہ، یونیورسٹیز میں اسرائیل مخالف مظاہرے، 100 طلبہ گرفتار
صدارتی الیکشن میں مداخلت پر ٹرمپ کے 18 ساتھیوں پر فرد جرم عائد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر