Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

زلزلے سے 23 ملین افراد متاثر ہو سکتے ہیں، ڈبلیو ایچ او

Now Reading:

زلزلے سے 23 ملین افراد متاثر ہو سکتے ہیں، ڈبلیو ایچ او

ڈبلیو ایچ او نے خبردار کیا ہے کہ ترکیہ اور شام میں ہزاروں افراد کی جان لینے والے زلزلے سے 23 ملین افراد متاثر ہو سکتے ہیں۔

عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے سینئر ایمرجنسی آفیسر ایڈیلہیڈ مارسچانگ نے کہا کہ متاثرہ علاقوں کے جائزہ کے نقشے ظاہر کرتے ہیں کہ ممکنہ طور پر 23 ملین افراد متاثر ہونے جا رہے ہیں ۔

سینئر ایمرجنسی آفیسر ایڈیلہیڈ مارسچانگ طویل مدتی امداد کے اعلان کے ساتھ کہا کہ علاقے میں موجود تقریباً 50 لاکھ کمزور اور غریب آبادی سب سے زیادہ متاثر ہو گی۔

ڈبلیو ایچ او نے ترکیہ اور شام سے ملنے والی رپورٹس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ شہری بنیادی ڈھانچے اور ممکنہ طور پر صحت کے بنیادی ڈھانچے کو متاثرہ علاقے میں خاص طور پر ترکی اور شمال مغربی شام میں نقصان پہنچا ہے۔

ایڈیلہیڈ مارسچانگ نے جینوا میں ڈبلیو ایچ او کی ایگزیکٹو کمیٹی پر واضح کیا کہ فوری اور وسط مدتی میں بنیادی ضرورتوں کی زیادہ ضرورت شام میں ہوسکتی ہیں.

ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ٹیڈروس اذانوم گیبریئس نے کہا کہ اب یہ وقت کے خلاف ایک دوڑ ہے اور اقوام متحدہ کی صحت کی ایجنسی فوری طور پر علاقے میں امداد بھیج رہی ہے۔

Advertisement

ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ٹیڈروس اذانوم گیبریئس نے کہا کہ ہم ہنگامی سامان کو متحرک کر رہے ہیں اور ہم نے ہنگامی طبی ٹیموں کے ڈبلیو ایچ او نیٹ ورک کو فعال کر دیا ہے تاکہ زخمیوں اور سب سے زیادہ کمزوروں کو صحت کی ضروری دیکھ بھال فراہم کی جا سکے۔

Advertisement

ڈیزاسٹر ایجنسیوں کا کہنا ہے کہ ترکیہ اور شام کے ایک وسیع سرحدی علاقے کے شہروں میں کئی ہزار عمارتیں زمین بوس ہو گئی ہیں، جو پہلے ہی جنگ، شورش، پناہ گزینوں کے بحران اور ہیضے کی وباء سے دوچار علاقے پر مصیبتیں ڈال رہی ہیں۔

خاص طور پر شمالی شام میں صورت حال انتہائی سنگین ہے، جو پہلے ہی برسوں کی جنگ سے تباہ ہو چکا ہے۔

گزشتہ رات زندہ بچ جانے والوں نے اپنے ننگے ہاتھوں کا استعمال کرتے ہوئے کثیر المنزلہ اپارٹمنٹ بلاکس کے کھنڈرات سے بچا کھچا سامان نکالنے کی کوشش کی۔

ڈبلیو ایچ او کے سربراہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ایجنسی تمام شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرے گی تاکہ دونوں ممالک کے حکام کو آنے والے نازک اوقات اور دنوں میں، اور آنے والے مہینوں اور سالوں میں دونوں ممالک کی بحالی اور تعمیر نو میں مدد ملے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
متحدہ عرب امارات کا ویزہ حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خبر
حج کے دوران کونسی غلطی کرنے پر بھاری جرمانہ عائد ہوگا؟
عیدالاضحیٰ پر کتنی چھٹیاں ہونگی؟ اعلان ہو گیا
افغانستان مختلف دہشتگرد تنظیموں کی آماجگاہ بن چکا ہے، امریکی ادارہ برائے سلامتی
نائجیریا، اجتماعی شادی پر انسانی حقوق کی تنظیم نے اعتراض کر دیا
بحرین جانے والے مسافروں کے لیے اچھی خبر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر