Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

روسی وزیر دفاع کی شمالی کوریا میں بیلسٹک میزائلوں کی نمائش میں شرکت

Now Reading:

روسی وزیر دفاع کی شمالی کوریا میں بیلسٹک میزائلوں کی نمائش میں شرکت
روسی وزیر دفاع کی شمالی کوریا میں بیلسٹک میزائلوں کی نمائش میں شرکت

روسی وزیر دفاع کی شمالی کوریا میں بیلسٹک میزائلوں کی نمائش میں شرکت

روسی وزیر دفاع سرگئی شائگو نے شمالی کوریا میں بیلسٹک میزائلوں کی نمائش میں شرکت کی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روسی وزیر دفاع سرگئی شائگو نے شمالی کوریا میں کم جونگ ان سے ملاقات کی ہے جس کے بعد انہیں ڈیفنس ایکسپو کا دورہ کروایا گیا جہاں بلیسٹک میزائل بھی موجود تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں ممالک نے تعلقات کو مزید فروغ دینے پر بات چیت کی جب کہ وزیر دفاع نے روسی صدر دلادیمیر پوتن کا خط بھی شمالی کوریا کے رہنما کو پہنچایا۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: عالمی وباء کے بعد روس اور چینی حکام کا شمالی کوریا کا دورہ

اس موقع پر شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے روسی صدر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس دورے سے دونوں ممالک کے درمیان اسٹریجک اور روایتی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

ایک بیان کے مطابق کم جونگ اُن نے روسی وزیر دفاع سے دنیا میں نئے ہتھیاروں کی تیاری کے ٹرینڈ اور اس کی اسٹریٹیجی کے حوالے سے اپنے خیالات سے آگاہ کیا ہے۔

Advertisement

شمالی کوریا کی خبر رساں ایجنسی نے ایک تصویر جاری کی ہے جس میں شمالی کوریا کے رہنما مہمانوں کو ایک بڑے نمائشی ہال کا دورہ کروا رہے ہیں جس میں کچھ بیلسٹک میزائل، ملٹی ایکسل ٹرانسپورٹر لانچروں پر پڑے ہیں۔

واضح رہے کہ روسی اور چینی وفد رواں ہفتے شمالی کوریا پہنچا تھا جہاں کوریائی جنگ کے خاتمے کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر شمالی کوریا میں ’یوم فتح‘ منایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شمالی کوریا نے سمندر میں متعدد کروز میزائل داغ دیئے

Advertisement

یہ وفود ایسے وقت پیانگ یانگ پہنچے ہیں جب شمالی کوریا کی حکومت روس اور چین سے اپنے تعلقات کو مضبوط کرنے کے لیے کوشاں ہے اور اپنے مخالف واشنگٹن کے حوالے سے مشترکہ اُمور تلاش کر رہی ہے۔

خیال رہے کہ شمالی کوریا پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق بیلسٹک میزائل ٹیکنالوجی استعمال کرنے والے ہتھیاروں کی تیاری پر پابندی عائد ہے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

Advertisement

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دہلی میں بھی سورج قہر ڈھانے لگا، پارہ 45 سے تجاوز کر گیا
چاقو بردار خاتون کا اسکول میں حملہ، دو افراد ہلاک
تائیوان کے نومنتخب صدر کی چین کو تنبیہ
اسرائیلی اور حماس رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا مطالبہ
سعودی عرب سے انتہائی افسوسناک خبر آگئی
اسرائیل نے ایرانی ہیلی کاپٹر حادثے میں ملوث ہونے کی تردید کردی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر