تہران: ایرانی وزارت خارجہ نے امریکا کی جانب سے مبینہ جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا تناؤ کم کرنے اور خطے میں استحکام کی طرف واپسی کا ارادہ نہیں رکھتا۔
ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق امریکا کے مہم جوئی پر مبنی اقدامات سے علاقائی سلامتی خطرے میں پڑگئی ہے اور ایسے اقدامات خطے میں کشیدگی بڑھانے کا سبب بن رہے ہیں۔
ایرانی میڈیا کے مطابق امریکا نے ریڈار اور نگرانی کے مراکز پر حملہ کرکے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ نے کہا کہ ان اقدامات کے نتائج کی مکمل ذمہ داری امریکا پر عائد ہوتی ہے۔
وزارت خارجہ ایران نے خطے کے ممالک پر زور دیا کہ وہ حملہ آوروں کو اپنی سرزمین استعمال نہ کرنے دیں۔



















