Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایران پر حملوں کی نئی لہر مکمل، مختلف اہداف کو نشانہ بنایا، سینٹکام کا دعویٰ

ایران کے خلاف حملوں کی نئی لہر مکمل کر لی گئی ہے

واشنگٹن: امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے خلاف حملوں کی نئی لہر مکمل کر لی گئی ہے جس کے دوران مختلف عسکری اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔

سینٹکام کے جاری کردہ بیان کے مطابق کارروائیوں میں ایرانی فضائی دفاعی نظام، ساحلی ریڈار تنصیبات، میزائل اور ڈرون صلاحیتوں کے علاوہ چھوٹی عسکری کشتیوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ان حملوں کے لیے امریکی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں، بحری جنگی جہازوں، یکطرفہ حملہ آور ڈرونز اور پہلی بار حملہ آور سمندری ڈرونز کا استعمال کیا گیا۔

امریکی فوج کے مطابق ان کارروائیوں کا مقصد ایران کی عسکری صلاحیتوں کو محدود کرنا اور خطے میں امریکی مفادات اور بحری راستوں کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔

متعلقہ خبریں