Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایران کا بحرِہند میں امریکی جنگی جہاز کو کروز میزائل سے نشانہ بنانے کا دعویٰ

پاسدارانِ انقلاب نے آبنائے ہرمز میں ایک آئل ٹینکر کو ڈرونز سے نشانہ بنانے کی ویڈیو جاری کی ہے

ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی بحریہ نے بحرِہند میں ایک امریکی جنگی جہاز کو کروز میزائلوں سے نشانہ بنایا جس کے بعد امریکی جہاز کو پسپائی اختیار کرنا پڑی۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق پاسدارانِ انقلاب نے آبنائے ہرمز میں ایک آئل ٹینکر کو ڈرونز سے نشانہ بنانے کی ویڈیو بھی جاری کی ہے۔ متعلقہ ٹینکر نے آبنائے ہرمز میں ایرانی حکام کی ہدایات پر عمل کرنے سے انکار کیا تھا۔

ایران نے کویت میں بھی ڈرون حملے کیے جن میں امریکی تنصیبات اور فوجی کیمپوں کو نشانہ بنایا گیا۔

دوسری جانب کویتی فوج کی جانب سے کہا گیا کہ ایرانی حملوں میں بعض شہری تنصیبات بھی متاثر ہوئیں جن میں بجلی اور پانی کی فراہمی کے ایک اہم اسٹیشن کو بھی نقصان پہنچا۔

کویتی فوج کے مطابق ڈرون حملوں میں اس کے متعدد اہلکار زخمی ہوئے جبکہ فضائی دفاعی نظام نے ایران کے کئی بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز کو فضا میں ہی تباہ کردیا۔

متعلقہ خبریں