Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

خلیجی بحران میں اہم پیش رفت، قطر نے امریکا ایران مذاکرات پر بڑا انکشاف کردیا

فریقین کے درمیان مختلف تجاویز اور مسودوں کا تبادلہ جاری ہے، ماجد الانصاری

امریکا اور ایران کے درمیان جاری تنازع کے سفارتی حل کے لیے کوششیں تیز ہوگئی ہیں قطر نے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں فریقین کے درمیان مذاکرات کی بحالی کے لیے پیش رفت ہو رہی ہے۔

قطری وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان اس وقت براہِ راست مذاکرات کا کوئی منصوبہ نہیں تاہم قطر، پاکستان اور دیگر ثالث ممالک کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے۔

ماجد الانصاری کے مطابق فریقین کے درمیان مختلف تجاویز اور مسودوں کا تبادلہ جاری ہے تاہم اب تک کسی حتمی معاہدے پر اتفاق نہیں ہو سکا۔

قطری وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ مذاکرات کی بحالی کے لیے جنگ بندی اور آبنائے ہرمز میں آزاد جہاز رانی ضروری ہے جبکہ بحری جہازوں پر حملوں کا رکنا بھی مذاکراتی عمل کے لیے لازمی قرار دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قلیل مدتی حل کے ذریعے مذاکرات اور ثالثی کے عمل کو دوبارہ بحال کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ خطے میں جاری کشیدگی کو کم کیا جا سکے۔

متعلقہ خبریں