Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مودی حکومت کشمیر میں ہونے والی دہشتگردی کی ذمہ دار ہے، فاروق عبداللہ کا تہلکہ خیز انٹرویو

کولگام میں بے گناہ مزدوروں کی ہلاکت پر سابق کٹھ پتلی وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ بھی بول اٹھے

کولگام میں بے گناہ مزدوروں کی ہلاکت پر سابق کٹھ پتلی وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ بھی مودی حکومت کے خلاف بول اٹھے۔

بھارتی میڈیا میں پاکستان کو کولگام واقعے سے جوڑنے کو فاروق عبداللہ نے بھی رد کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فاروق عبداللہ نے مودی حکومت کے سیکیورٹی بیانیہ پر سنگین الزامات لگائے اور کہا کہ اگر دہشت گردی ختم ہو چکی ہے تو مزدوروں کو مارنے والے کون ہیں؟

فاروق عبداللہ نے سوال کیا کہ پورا بارڈر کنٹرول میں ہے تو یہ قاتل کہاں سے آ رہے ہیں؟ کشمیر کا خصوصی تشخص (State Hood) کا مطالبہ سامنے آتے ہی ایسے مشکوک واقعات کیوں ہوتے ہیں؟

انہوں نے مزید کہا کہ جنتر منتر پر اسٹیٹ ہوڈ کے بھر پور احتجاج کے فوراً بعد کولگام میں مزدوروں پر حملہ گہری سازش ہے۔ کولگام واقعے کی جانبدارانہ لیپا پوتی کے بجائے سچی اور ایماندارانہ تحقیقات کروائی جائے۔

نیشنل کانفرنس کے وزراء نے اعتراف کیا ہے کہ اسٹیٹ ہوڈ رکوانے کے لیے بھارتی ایجنسیاں خود ڈرامے رچا رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں