Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیر اعظم کی فیصل آباد آمد

Now Reading:

وزیر اعظم کی فیصل آباد آمد

وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر فیصل آباد پہنچ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، گورنر پنجاب چوہدری سرور اور چیف سیکرٹری نے وزیر اعظم کا استقبال کیا، جہاں وہ مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان فیصل آباد میں بزنس کمیونٹی، ٹیکسٹائل مینوفیکچررز اور ایکسپورٹر سے ملاقات کریں گے۔

وزیر اعظم بزنس کمیونٹی کی جانب سے منعقد تقریب میں بھی شریک ہوں گے اور بزنس کمیونٹی مراعات دینے پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کرے گی۔

مزید پڑھیں

وزیر اعظم آج فیصل آباد کا دورہ کریں گے

 وزیر اعظم عمران خان آج فیصل آباد کا دورہ کریں گے۔ تفصیلات...

Advertisement

 وزیر اعظم صنعتی یونٹس کو سستی بجلی اور دیگر مراعات پر عملدرآمد سے متعلق بھی بات کریں گے۔

وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے ٹیکسٹائل انڈسٹری سمیت مینوفیکچرز، ایکسپورٹرز کے لیے اہم اعلان متوقع ہے۔

اس کے علاوہ وزیر اعظم فیصل آباد میں لنگر خانے کا بھی افتتاح کریں گے۔

وزیر اعظم عمران خان فیصل آباد میں ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے اور فیصل آباد کے ارکان اسمبلی اور پارٹی رہنما سے بھی ملاقات کریں گے۔

واضح  رہے کہ چند روز قبل وزیر اعظم عمران خان نے تربت میں دارالاحساس اور وسیلہ تعلیم پروگرام کا افتتاح کیا تھا، اس موقع پر انہوں نے کہا تھا کہ نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ میرا ایمان ہے کمزور طبقے کو اوپر لانے تک کوئی بھی قوم ترقی نہیں کرتی، چین نے 30 سال میں 70 کروڑ لوگوں کو غربت سے نکالا اور سپر پاور بن گیا، چین چاہتا ہے کہ سی پیک سے مغربی علاقے کو ترقی دی جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئندہ مالی سال پاکستان کا مقامی قرضہ 53 ہزار 878 ارب روپے ہوجائے گا، آئی ایم ایف
وزیر اعظم شہبازشریف ایک روزہ دورے پر تہران پہنچ گئے
رؤف حسن پر حملے کی شفاف تحقیقات ہونی چاہئیں، بیرسٹرگوہر
توہین عدالت کو بطور ہتھیار استعمال نہ کیا جائے، اعظم نذیر تارڑ
وفاقی حکومت کا آئندہ بجٹ میں سخت معاشی پالیسی جاری رکھنے کا فیصلہ
موٹر وے پر سفر کرنے والوں کے لیے اہم خبر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر