Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

خشک میوہ جات کا استعمال کتنی مقدار میں کرنا چائیے؟

Now Reading:

خشک میوہ جات کا استعمال کتنی مقدار میں کرنا چائیے؟

خشک میوہ جات میں صحت کے لیے ضروری غذائی اجزاء پروٹین، ضروری فیٹی ایسڈ اور اینٹی آکسیڈینٹ پائے جاتےہیں لیکن کیا کوئی جانتا ہے کہ خشک میوہ جات کا استعمال کتنی مقدار میں کرنا چائیے؟

خشک میوہ جات یعنی ڈرائی فروٹ کا نام آتے ہی سردیوں کا تصور ذہن میں جگہ بنانے لگتا ہے لیکن لازمی نہیں کہ ان کا استعمال صرف سردیوں میں ہی کیا جائے۔

مزید پڑھیں

چلغوزے کا استعمال انسانی صحت کے لیے انتہائی مفید

ماہرین صحت کی جانب سے سردیوں کی سوغات چلغوزے کے استعمال کو...

آدھے سے زیادہ مالٹا کے ٹریفک پولیس اہلکار گرفتار

یورپی ملک مالٹا میں ٹریفک پولیس نے اپنے ہی آدھے سے زیادہ...

یاد رہے کہ یہ ایک ایسی نعمت ہے، جو صحت مند جسم اور صحت مند زندگی کے لیے بے حد ضروری ہے لیکن مناسب مقدار میں خشک میوہ جات کا استعمال ہر موسم میں بہترین نتائج دے سکتا ہے۔

اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ خشک میوہ جات کا استعمال یومیہ 20گرام تک محدود رکھا جائے اور ساتھ ہی شاپر سے میوہ جات کھانے سے گریز کیا جائے کیونکہ یہ عمل کسی بھی چیز کے استعمال کی زیادتی کا باعث تصور کیا جاتا ہے۔

Advertisement

بادام

مونو ان سیچوریٹڈ (ایک قسم کا روغن) سے مالا مال بادام دل، دماغ اور جلد کی صحت کے لیے بہترین تصور کیے جاتے ہیں۔

بادام میں موجود وٹامن ای، میگنیشیم اور پوٹاشیم کی مقدار خون کی گردش بہتر بنانے کے ساتھ دل کی کارکردگی بہتر بناتے ہیں اور طبی ماہرین صحت کے لیے 4 سے 7 بادام یومیہ تجویز کرتے ہیں۔

پستہ

تندرستی، طاقت اور مضبوطی کی علامت گری دار میوہ پستہ ایک ایسی غذا ہے جو ہر ایک کی پسند ہو سکتے ہیں۔

پستے میں بادام،کاجو اور اخروٹ کے مقابلے کہیں زیادہ پروٹین اور کم فیٹ پایا جاتا ہے، دوسری جانب پستے اولک ایسڈ، وٹامن ای اور کیروٹین سے بھی مالامال ہونے کے سبب انسانی صحت کے لیے بہترین تصور کیے جاتے ہیں۔

Advertisement

 تاہم طبی ماہرین کی جانب سے یومیہ 20 گرام سے زیادہ پستے استعمال کرنے سے گریز کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔

اخروٹ

پروٹین، وٹامن ای، منرلز، اومیگا تھری اور فیٹی ایسڈ سے بھرپور اخروٹ دل کی صحت کے لیے ایک بہترین غذا ہے، اور 3 سے 4 اخروٹ روزانہ استعمال کیے جا سکتے ہیں۔

کھجور

کھجور ضروری غذائی اجزاء جیسے وٹامنز اور معدنیات سے بھرپور حیرت انگیز طور پر ایک مزیدار پھل ہے جو انسانی نمو سمیت مجموعی صحت کے لیے ضروری تصورکی جاتی ہے۔

چنانچہ ماہرین روزانہ درمیانے سائز کی ایک سے دو کھجوریں استعمال کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔

Advertisement

کاجو

کاجو مہنگا تو ہے مگر غذائیت سے بھرپور میوہ ہے۔

بھارتی یونیورسٹی میں کی گئی تحقیق کے مطابق کاجو میں میگنیشیم اور پوٹاشیم کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے، جو انسانی جسم کے لیے بہت ضروری ہوتے ہیں۔

یہ وٹامن Eاور وٹامنB6کا بہترین ذریعہ ہے۔

علاوہ ازیں کولیسٹرول فری اور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہے، جس کے باعث یہ انسان کو دل کو بیماریوں سے دور رکھتا ہے۔

کاجوکینسرسے بچاؤ، صحت مند قلب، مضبوط ہڈیوں اور خوشگوار نیندکے لیے ضروری ہے۔

Advertisement

 اس کا استعمال بلڈ پریشر کا خطرہ کم کرتا اور ذیابطیس کے علاج میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔

کشمش

انگوروں کے خشک پھل کو کشمش کہا جاتاہے۔ یہ آئرن ،فائبر ،پوٹاشیم اور میگنیشیم سے بھرپور اینٹی آکسیڈینٹ میوہ ہے، جس کا روزانہ استعمال صحت کے لیے بہترین ہے۔

ماہرین روزانہ5کشمش کھانے کا مشورہ دیتے ہیں۔

 ان کے مطابق یہ اینٹی ایجنگ ہونے کے سبب جھائیوںسے حفاظت ،دوران خون میں بہتری لانے کے ساتھ دانتوں اور مسوڑھوں کی صحت کے لیے بہترین ہے۔

یہ میوہ کاربوہائیڈریٹ ہونے کے سبب جسمانی توانائی بڑھاتا اور بے خوابی سے نجات دلاتا ہے جبکہ بلڈپریشر کنٹرول کرنے میں بھی معاون ومددگار ثابت ہوتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سائنسدانوں نے سوبرس تک جینے کا آسان سا رازبتا دیا
انڈہ دل کے لیے مفید یا مضر، نئی بحث کا پھر آغاز، حالیہ تحقیق کیا کہتی ہے؟
ان 5 کھانوں کو دوبارہ گرم کرنے سے گریز کریں ورنہ آپ بیمار ہوسکتے ہیں
یہ عام سا مصالحہ ذیابیطس کے مریضوں میں بلڈ شوگر کو توازن میں رکھتا ہے
تربوز کا زیادہ استعمال کن لوگوں کیلئے جان لیوا ہے؟ نئی تحقیق سامنے آگئی
پرسکون نیند کے لیے سونے سے قبل اس عادت کواپنا معمول بنالیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر