Advertisement
Advertisement
Advertisement

چلغوزے کا استعمال انسانی صحت کے لیے انتہائی مفید

Now Reading:

چلغوزے کا استعمال انسانی صحت کے لیے انتہائی مفید

ماہرین صحت کی جانب سے سردیوں کی سوغات چلغوزے کے استعمال کو انسانی صحت کے لیے انتہائی صحت بخش قرار دیا گیا ہے۔

ماہرین صحت نے ایک حالیہ تحقیق سے ثابت کیا ہے کہ چلغوزے کا استعمال ناصرف امراض قلب بلکہ ذیابیطس میں مبتلا افراد کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔

ماہرین صحت کے مطابق چلغوزہ غذائی افادیت سے بھرپور ہے۔ چلغوزے کے نمایاں طبی فوائد مندرجہ ذیل ہیں۔

چلغوزے میں وٹامن اے، بی، سی، ڈی اور ای کی صورت میں اینٹی آکسیڈینٹ موجود ہوتا ہے جوکہ جلد میں موجود خراب ہوجانے والے خلیات کو فعال کرکے اسکن کو ہموار اور خوبصورت بناتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ بصارت کو بھی مضبوطی عطا کرتا ہے۔

چلغوزے میں پایا جانے والا فائبر قبض اور گیس کو ختم کرتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ جسم سے زہریلے مادوں کے اخراج میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ چلغوزہ آنتوں کی دیواروں پر صفائی کا کام بھی کرتا ہے جس کی بدولت نظام ہاضمہ روزانہ بہتر کارکردگی دکھاتا ہے۔

Advertisement

چلغوزے میں پایا جانے والا اولیک ایسڈ خون میں کولیسٹرول کے لیول کو برقرار رکھتا ہے جس کی بناء پر کئی بیماریوں سے بچاجاسکتا ہے۔

وٹامن کے خون کو جمنے نہیں دیتا اور نہ ہی یہ خون میں گھٹلیاں بننے دیتا ہے خون کی روانی کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ ہموار بھی رکھتا ہے اور اس ضمن میں چلغوزہ کھانا اہم ہے کیونکہ چلغوزہ وٹامن کے کا اہم ترین ذریعہ ہے۔ جس کا استعمال مذکورہ بالا تمام خطرات سے روکتا ہے۔

خشک چلغوزے میں 8،10 کیلوریز، 0.08 گرام فائبر، 0.24 گرام کاربوہائیڈریٹ، 0.42 گرام پروٹین اور 0.89 گرام Fat پایا جاتا ہے۔ دوسرے خشک میوہ جات کی نسبت چلغوزے کے فوائد بہت جلد سامنے آتے ہیں اس لیے اسے مہنگا اور قیمتی ترین ڈرائی فروٹ بھی کہا جاتا ہے۔

کسی بھی دوسرے خشک میوہ جات کی نسبت چلغوزہ پروٹین کا سب سے بہترین ذریعہ ہے ۔یہ کمزوری کو دور کرتا ہے۔ اس کے کھانے سے بھوک کی شدت میں کمی آتی ہے۔ اس لیے یہ ان افراد کے لیے بہترین ڈائیٹ ہے جو اپنا وزن کم کرنے کے خواہش مند ہیں۔

چلغوزہ کے استعمال سے گردے، مثانے اور جگر کو طاقت اور مضبوطی ملتی ہے اور ان کی کارکردگی بہتر ہوتی چلی جاتی ہے۔ چلغوزے کو ہمیشہ کھانا کھانے کے بعد ہی کھانا چاہیئے کیونکہ اگر کھانے سے پہلے چلغوزے کھالیئے جائیں تو بھوک ختم ہوجاتی ہے۔

چلغوزے میں پایا جانے والا وٹامن ای اسکن کے لیے بہترین ذریعہ ثابت ہوتا ہے دھوپ کی شدت سے جھلس جانے والی جلد کے لیے بھی چلغوزہ کا استعمال موثر رہتا ہے۔

Advertisement

چلغوزے سے تیل بھی بنایا جاتا ہے جو ذائقہ اور خوشبودار ہوتا ہے۔ اس تیل کا استعمال زمانہ قدیم سے ہربل ادویات میں مختلف بیماریوں سے بچاؤ کے لیے کیا جاتا رہا ہے۔ اس کے علاوہ یہ تیل کاسمیٹک سرجری اروماتھراپی، کوکنگ اور سلاد میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ذہنی صحت کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے
رات بے وقت بھوک کی اصل وجہ بھی جان لیں
ایک منٹ میں کتنے قدم، چلنے کی رفتار سے جانئے کہ آپ کتنے صحت مند ہیں؟
ناشتے میں کھجور کھانے کے ان 10 فوائد سے واقف ہیں؟
وزن کم کرنے کے خواشمند خواتین و مردحضرات ناشتے میں الگ الگ غذائیں استعمال کریں
بلڈ پریشر نوٹ کرتے وقت یہ غلطی ہرگز نہ کریں، ورنہ ریڈنگ غلط آسکتی ہے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر